بدھ, جون 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیرمیں سردی کی شدت مزید بڑھی، ڈل جھیل کے کنارے منجمد

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 14, 2023
in دیار وطن
0
کشمیرمیں سردی کی شدت مزید بڑھی،  ڈل جھیل کے کنارے منجمد
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،14دسمبر(یواین آئی) وادی کشمیر میں گزشتہ چند روز سے جاری خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث جہاں سردی کی شدت میں روز افزوں ہورہے اضافے نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے وہیں جمعرات کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے بھی منجمد ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے منجمد ہوئے تھے۔
ڈل کے ایک رہائشی نے کہا کہ جمعرات کی صبح جھیل ڈل کے کنارے بھی منجمد ہوئے تھے اور سردی کی شدت کی وجہ سے لوگ کانگڑیوں کے بغیر گھروں سے باہر نکلنے کی جرات نہیں کرپا رہے تھے۔انہوں نے کہا: امسال میں نے دیکھا کہ چلہ کلان شروع ہونے سے پہلے ہی ڈل جھیل کے کنارے شدید سردی کے چلتے منجمد ہوئے اور سردی کی شدت اس قدر ہے کہ کانگڑیوں کے بغیر لوگ گھروں سے باہر قدم رکھنے کی جرات ہی نہیں کرپارہے ہیں۔ایک اور شہری نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کو چلہ کلان کے بیچوں بیچ محسوس کیا جاتا تھا۔
غلام محمد نامی ادھیڑ عمر کے ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ امسال موسم سرما نے روز اول سے ہی اپنے تیکھے تیور دکھا کر لوگوں کو پریشان کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چلہ کلان کی آمد میں ایک ہفتہ باقی ہیں اب چلہ کلان کے دوران سردی کیسے تیور دکھائے گی اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہی ہوگا لیکن آثار و قرائن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ خیر نہیں ہوگی،

دریں اثناء سری نگر میونسپل کارپویشن (ایس ایم سی) کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں برف باری کی صورت میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو پوری طرح سے تیار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں میونسپل سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور شہر کو چار زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو تیار رکھا گیا ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘پورے شہر میں میونسپل سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے شہر کو چار زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں ایک زونل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے’۔
مسٹر خان نے کہا کہ برف ہٹانے کے لئے ہمارے پاس 50 سے 55 مشینیں ہیں جن میں سے 45 نئی ہیں جن کو تیار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانی مشینوں کوضروری مرمت کرکے تیار رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘ڈرائیوروں کو بھی ڈبل شفٹ میں کام کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار رکھا گیا ہے اور سڑکوں کو نقصان نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص اقدام کئے جا رہے ہیں’۔
موصوف کمشنر نے کہا کہ قریب 28 سو افراد کو تیار رکھا گیا ہے جن کو تمام ضروری ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کے لئے جو بھی ضروی ساز و سامان ہے اس کو حاصل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے بھی مشینوں کا بند وبست کیا گیا ہے اور اس کے لئے بھی ضروری مشینوں کو تیار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے 125 موبائل ڈی واٹرنگ یونٹوں کو تیار رکھا گیا ہے۔مسٹر اطہر عامر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے سے پر ہیز کریں تاکہ ہمارے عملے کو وقت ضرورت دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Tags: چلہ کلانڈل جھیلسردیکشمیروادی
ShareTweetSend
Previous Post

اجودھیا میں’ محمد بن عبداللہ مسجد‘ کے قیام کی تیاری شروع

Next Post

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب زنی کے معاملہ میں 8 سیکورٹی اہلکار معطل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پارلیمان کا خصوصی اجلاس اختتام پذیر

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب زنی کے معاملہ میں 8 سیکورٹی اہلکار معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 24, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In