جمعرات, جون 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 14, 2024
in خاص خبریں
0
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران (یواین آئی) دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیاب اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر حملے میں ان کے اتحادی یمن، لبنان اور عراق بھی شامل ہیں، اسرائیل پر مختلف سمتوں سے حملہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے 200 کے قریب ڈرون اور میزائل داغے گئے اور کچھ میزائل حملے عراق اور یمن سے بھی کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو صرف معمولی نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ ایرانی حملوں کے جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے۔دوسری جانب یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔یاد رہے یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے حزب اللہ اور حماس سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ برسوں سے جاری ’پراکسی جنگیں‘ چھیڑنے کے بعد اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ایرانی دعووں کے بیچ اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے لانچ کیے گئے 100 سے زیادہ ڈرونز کو پہلے ہی اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر روک دیا گیا ہے اسرائیلی ریڈیو گالاٹز نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے ان ڈرونز کو روکا۔
اسی درمیان ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہفتے کی رات یہودی ریاست کے خلاف شروع کیے گئے حملوں کا جواب دیا تو وہ فوری طور پر دوگنی طاقت سے حملہ کرے گا خبر رساں ادارے تسنیم نے یہ اطلاع دی دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر انیکسی بلڈنگ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ایران کے اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس نے ہفتے کی رات اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے۔
ادھراسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ان کے ملک پر حملوں میں جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ زمین سے زمین سے مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران سے سے داغے گئے میزائلوں کو شناخت کرلیا تھا اور ان میں سے زیادہ تر کو اپنے فضائی دفاعی نظام سے اسرائیلیسرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں اسرائیل کا ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کیا گیا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک اتحادیوں نے بھی اس کام میں مدد کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے کچھ میزائل یقینی طور پر اسرائیل کے بعض مقامات پر گرے ہیں۔ ان میں سے جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈہ ہے جہاں بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کئی اسٹرائیک ہوائی جہاز اور کروز میزائل بھی استعمال کیے، اور آئی ڈی ایف نے ریسکیو آپریشن میں درجنوں جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سبھی محاذ پر تیاری کر رکھی ہے۔ادھر دوسری جانب اردن نے اسرائیل پر ایرانی ڈرون حملے کے درمیان ملک کے تمام صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ یہ اطلاع اردنی نشریاتی ادارے المملكةنے ایک ذرائع کے حوالے سے دی۔دریں اثنا، ایک خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کی مسلح افواج کو ‘ہائی الرٹ’ پر رکھا گیا ہے، جس میں ایران کی جانب سے ریڈار سسٹم کے ذریعے لانچ کیے جانے والے ڈرونز کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی شامل ہے۔
دریں اثناء اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعہ جیت کا وعدہ بھی کیا ہے۔مسٹر نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا’ ہم نےمداخلت کی، ہم نے روکا، ساتھ مل کر ہم جیتیں گےٗ۔ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر انیکس کی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملہ کے جواب میں اسرائیل پر ایک بڑا ڈرون اور میزائل حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی اور دو جنرلوں سمیت آئی آر جی سی کے سات ارکان مارے گئے تھے۔ اس کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا۔نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران نے 185 ڈرون، 36 کروز میزائل اور 110 سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل داغے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی طرف سے داغے گئے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو روک لیا ہے اور فیصلہ کن جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

Tags: 200 ڈروناسرائیلایرانایرانی میڈیاکروز میزائل
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیلی فوج نے دی ایران کو دھمکی

Next Post

عید ملن تقریب سوشل ہیلتھ کا بہترین ذریعہ :ڈاکٹر سید احمد خان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عید ملن تقریب سوشل ہیلتھ کا بہترین ذریعہ :ڈاکٹر سید احمد خان

عید ملن تقریب سوشل ہیلتھ کا بہترین ذریعہ :ڈاکٹر سید احمد خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In