بدھ, جنوری 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بلڈوزر کی سیاست پر نکیل کسنے کے لئے جمعیةعلماءہند کی سپریم کورٹ میں نئی پٹیشن داخل

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 8, 2023
in خاص خبریں
0
غیر شادی شدہ خواتین بھی قانونی اسقاط حمل کی حقدار: سپریم کورٹ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ نے جس طرح اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیا، ہم اسے تحسین کی نظرسے دیکھتے ہیں۔مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی(پریس ریلیز ):ہریانہ کے ضلع نوح میں مسلمانوں کی املاک پر جاری ظالمانہ بلڈوزر کی کارروائی پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے از خود کارروائی کرتے ہوئے روک لگا دی ہے لیکن غیر قانونی طور پر انہدام کئے گئے تقریباً ساڑھے چھ سو کچے پکے مکانات کے مکینوں کی باز آباد کاری، معاوضہ اور ٹرانزٹ گھروں میںقیام اور خاطی افسران پر کارروائی کے لئے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے حالانکہ جسٹس گرمیت سنگھ سندھاوالیا، جسٹس ہرپریت کور جیون نے بلڈوزر انہدامی کارروائی پر سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے ہریانہ حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔بلڈوز ر کارروائی متاثرین کی باز آباد کاری، معاوضہ اور ٹرانزٹ گھروں میں قیام اور خاطی افسران پر کارروائی کے لیئے جمعیة علما ءہند نے سپریم کورٹ سے رجو ع کیا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کرے کہ وہ بلڈوز کی غیر قانونی انہدامی کارروائی سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عدالت سے مزید درخواست کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلڈوزر کارروائی پر اسٹے کے علاوہ ریاستوں کو ہدایت نہیں دیئے جانے کی وجہ سے دیگر ریاستیں بلڈوزر کارروائی کررہی ہیں ، بلڈوزر کارروائی غیر قانونی ہے ، بلڈوزر چاہے کسی بھی مذہب کے لوگوں کی املاک پر چلے۔ مبینہ ملزمین کے گھروں پر یا صرف اس وجہ سے کہ فلاں عمارت سے مبینہ پتھراﺅ بازی کی گئی تھی بلڈوزر سے اسے منہدم کردیا جائے ، جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے جیسا ہے جو قانوناً غلط ہے ۔عرض داشت میں مزید تحریر ہے کہ کسی بھی مکان کو خواہ اس کی تعمیرغیر قانونی ہی کیوں نا ہو بغیر نوٹس دیئے منہدم نہیں کیا جاسکتا، انہدامی کارروائی کرنے سے قبل قانونی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے ۔آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی جواہر یادو کا وہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ فسادات میں ملوث لوگوں کے مکانات منہدم کردیئے جائیں ، فسادیوں نے ضلع کا امن ومان برباد کیا ہے ، انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ ے گا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ بلڈوزر چلانے کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کرنا ہے۔عرضداشت میں مزید تحریر ہے کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دہلی، گجرات اور دیگر ریاستوں میں گذشتہ سال بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی انجام دی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے اسٹے لگادیا تھا اور سخت زبانی تبصرے بھی کئے تھے لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے تحریر ی ہدایت نہ ہونے کی وجہ سے آج نوح جیسا واقعہ پیش آیا ۔عدالت سے درخواست کی گئی وہ بلڈوزر معاملے میں زیر سماعت سماعت عرضداشتوں پر جلداز جلد سماعت کرے ۔کیونکہ عدالت نے نوح واقعہ سے قبل ان عرضداشتوں پر ستمبر 2023کے اخیرمیں سماعت کئے جانے کا حکم جاری کیاتھا،جس میں جمعیةعلماءہند 18اپریل 2022سے فریق ہے ، آج جمعیة علما ءہند کی جانب سے داخل عرضداشت میں مدعی گلزار اعظمی (سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی ) بنے جبکہ عرضداشت کو ایڈوکیٹ صاریم نوید اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے تیارکیا ہے جسے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کبیر دکشت نے داخل کیا ہے۔ چار دن تک چلنے والی بلڈوزر کارروائی میں تقریباً سات سو گھروں، دکانوں، ہوٹلوں کو مہندم کیا گیا ، مسلمانوں کی کروڑوں کی املاک بغیر کسی عدالتی حکم نامہ کے مٹی میں ملا دی گئیں ۔واضح ہوکہ بلڈوزرکارروائی سے متاثرہونے والوں کی جانب سے املاک کو ہوئے نقصان کے معاوضے اورقانونی ضابطہ سے بالاتر ہوکر جن افسران نے انہدامی کارروائی کوانجام دیا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو لیکر جمعیةعلماءہند الگ سے آج ایک پٹیشن پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ میں داخل کرنے والی تھی مگر بعض اہم کاغذات کے مکمل نہ ہونے سے پٹیشن داخل نہیں ہوسکی ، کاغذات تیارکرائے جارہے ہیں اوردوتین روزکے اندرہی یہ پٹیشن بھی داخل کردی جائے گی ۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ملک بھرمیں نفرت اورفرقہ پرستی کا جو وحشیانہ کھیل جاری ہے، اس پر اپنی گہری تشویش و دکھ کااظہارکرتے ہوئے مولانا ارشدمدنی نے کہاکہ مذہبی شدت پسندی اورمنافرت کی ایک سیاہ آندھی پورے ملک میں چلائی جارہی ہے ، اقلیتوں اورخاص طورپر مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی جگہ جگہ سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم محلوںمیں اور مسجدوں کے عین سامنے اشتعال انگیزیاں ہورہی ہیں ، پولس کی موجودگی میں لاٹھی ڈنڈے اورتلواریں لہراکر انتہائی دل آزارنعرے لگائے جارہے ہیں ، اورسب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، ایسالگتاہے کہ جیسے ملک میں اب نہ توکوئی قانون رہ گیا ہے اورنہ ہی کوئی حکومت جو ان پر گرفت کرسکے ، مولانامدنی نے کہا کہ فرقہ پرستوں کے ذریعہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے ، اورمرکزی حکومت اس طرح خاموش ہے کہ جیسے یہ کوئی بات ہی نہیں ہے ،شوبھایاتراکے درمیان ملک کی کئی ریاستوں میں بالخصوص ہریانہ کے نوح میوات واطراف میں فرقہ وارانہ تشدد، اس کے بعد سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں کے انہدام پرمولانا مدنی نے سخت تشویش کا اظہارکیاہے۔ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں اب قانون کی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا،سزا اور جزا کے تمام اختیارات حکومتوں نے اپنے ہاتھوں میں لے لئے ہیں ، اس کے منھ سے نکلنے والے الفاظ ہی قانون ہیں۔ گھر وں کو زمین بوس کرکے موقع پر فیصلہ کرنے کا آمرانہ رویہ ان حکومتوں کا معمول بن گیا ہے۔گویااب عدالتوںکی کوئی ضرورت ہی نہیںرہی ، کیونکہ جوفیصلہ عدالتوں کوکرنا تھا اب ہمارے حکمراں خودکرنے لگے ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ میوات اوراطراف میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی کا پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ نے جس طرح ازخود نوٹس لیا ہم اسے تحسین کی نظردیکھتے ہیں ، سپریم کورٹ میں آج اس سلسلہ میں ایک نئی پٹیشن اس امیدکے ساتھ داخل کی گئی ہے کہ دیگرمعاملوں کی طرح اس معاملہ میں بھی انصاف ملے گا ۔

Tags: بلڈوزرجمعیةعلماءہندسیاست
ShareTweetSend
Previous Post

راہل گاندھی کو ان کا سرکاری بنگلہ واپس مل گیا

Next Post

درگیش پاٹھک نے ڈرین اور سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں موقع کا معائنہ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
درگیش پاٹھک نے  ڈرین اور سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں موقع کا معائنہ کیا

درگیش پاٹھک نے ڈرین اور سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں موقع کا معائنہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In