نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یکم ستمبر تاپندرہ ستمبر دوہزاربائیس سوچھتا پکھواڑمنایا گیا۔ اس دوران یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور مراکز نے اپنے اپنے یہاں متعدد پروگرام منعقد کیے جن کا مقصد صفائی ستھرائی کے کاموں سے متعلق جڑے مسائل کو پر توجہ مرکوز کرنا اس عقیدے کے ساتھ ’صفائی ستھرائی نصف ایمان ہے۔‘
سبجیکٹ ایسو سی ایشن آف سینٹر فار سوشل ایکسلوژن اینڈ انکلو زیو پالیسی (سی ایس ایس ای آئی پی)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے سوچھتا پکھواڑا منانے کے لیے مؤرخہ چودہ ستمبر دوہزاربائیس کو اوکھلا گاؤں میں دھوبی گھاٹ کے علاقے میں ایک کمیونی ٹی واک کا اہتمام کیا گیا تھا۔یہ واک ڈاکٹر اروندر انصاری،اعزازی ڈائریکٹر سوشل ایکسولژن سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈاکٹر اروند کمار،اسٹوڈینٹ ایڈوائزر،سبجیکٹ ایسو سی ایشن، سی ایس ایس ای آئی پی،ڈاکٹر مجیب الرحمان اور ڈاکٹرایوب خان افسر صفائی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرپرستی اور رہنمائی میں کیا گیا تھا۔سینٹر کے طلبا، اساتذہ اور اسٹاف نے واک میں حصہ لیا۔راستے میں یہ قافلہ گلیوں سے پلاسٹک،کوڑا اورکچرااٹھاتے ہوئے انھیں صحیح جگہ پر ٹھکانے لگایا۔دھوبی گھاٹ کے باشندوں کو طلبا نے صفائی ستھرائی کی اہمیت بتائی اور اس سے جڑے مسائل اور تشویشات کو ان سے ساجھا کیا۔دھوبی گھاٹ کے لوگوں نے اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا اور شرکا نے اس سلسلے میں ہرممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔
شعبہ سول انجینیئرنگ میں بھی سوچھتا پکھواڑا منایا گیا۔یہاں جس مرکزی موضوع پر سوچھتا پکھواڑا منایا گیا وہ ’سوچھتاہی سورکشا ہے‘ کے عنوان سے تھا۔اس میں انھوں نے شجر کاری مہم،نعرہ نویسی مقابلے کا انعقاد،پینٹنگ مقابلہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ مؤرخہ پندرہ ستمبر دوہزار بائیس کو منعقد کیا گیا۔ایم ٹیک اور بی ٹیک کے طلبا نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔شجر کاری مہم میں اساتذہ نے بھی حصہ لیا۔
شعبہ جغرافیہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مؤرخہ چودہ ستمبر دوہزار بائس کو صفائی ستھرائی مہم چلائی ساتھ ہی مضمون نویسی اور نظم نگاری کا مقابلہ بھی منعقد کیا۔صفائی مہم شعبہ جغرافیہ کے احاطے میں چلائی گئی جس میں مختلف اکیڈمک پروگرام کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبا انتہائی جوش و خروش سے شریک ہوئے۔جغرافیہ کے ایم ے اور بی اے کے چالیس سے زیادہ طلبا نے مضمون نویسی،اشتہار سازی اور نظم نگاری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔یہ مقابلے شعبہ کے سیمینار ہال میں منعقد کیے گئے جن کی قیادت صدر شعبہ جناب پروفیسر ہارون سجاد،ڈاکٹر حسن رضا نقوی،سبجیکٹ ایسو سی ایشن مشیر،پروفیسر میری طاہر،پروفیسر عتیق الرحمان اور شعبے کے دیگر اساتذہ تھے۔طلبا سے سوچھتا یا صفائی ستھرائی کے موضوع پر مضمون اور نظمیں لکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔
ڈپارٹمنٹ آف ایڈلٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن (ڈی اے سی ای ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کمیونی ٹی ایکسٹنشن سرگرمیوں کی شاندار تاریخ رہی ہے۔اس مرتبہ بھی شعبہ نے مؤرخہ دس ستمبر دوہزار بائیس کو اوکھلا میں واقع شرم وہارجھگی جھونپڑیوں میں صفائی ستھرائی مہم چلائی تھی۔صدر شعبہ ڈی اے سی ای ای پروفیسر شکھا کپور نے کہا کہ اس علاقے میں آنا اس سوچھتا پکھواڑے کو معنی خیز موڑدیتا ہے کیوں کہ یہاں صفائی ستھرائی اور یہاں رہنے بسنے کی صور ت حال بہت خراب ہے۔شعبہ کے فیکلٹی اراکین ڈاکٹر نسرا شبنم،ڈاکٹر سمیر بابو دونوں ہی ایسو سی ایٹ پروفیسر ہیں،ڈاکٹر انورا ہاشمی،اسسٹنٹ پروفیسر،اور ایم اے ڈولپمنٹ ایکسٹینشن سمسٹر ایک اور تین کے طلبا کے اسوڈینٹ کوآرڈینیٹر محترمہ قدسیہ مہوشن اور جناب دانش ملک کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کرنے والے طلبا نے کئی اہم سرگرمیاں انجام دیں۔ماحولیاتی صفائی ستھرائی کے موضوع پر کمیونی ٹی ٹاک بھی دیے گئے اور آس پاس کے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں کرکے دکھا یاگیا۔کمیو نی ٹی بچوں کی مدد سے طلبا کے ایک پرجوش گروپ نے جھگی جھونپڑیو ں کی صاف صفائی کی۔علاقے کے لوگ ڈی اے سی ای ای کے کاموں اور کوششوں سے کی تعریف کررہے تھے۔
شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صدر شعبہ جناب پروفیسرشیما علیم،ڈاکٹر سشما سوری،نوڈل آفیسر سوچھتا پکھواڑا اور ڈاکٹر عابد حسین،کوآرڈی نیٹرسوچھتا پکھواڑا جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نگرانی میں طلبا، اساتذہ اور انتظامیہ کے لوگوں نے انتہائی جوش و خروش اور سرگرمی کے ساتھ ’سوچھتا پکھواڑا منایا۔ سوچھتا پکھواڑا کے بالکل ابتد سے یعنی تصور،منصو بہ بندی اور عملی جامہ پہنانے تک طلبا نے فیکلٹی اراکین کی جانب سے منعقدہ لیکچر ز میں سنجیدگی اور انہماک سے شرکت کی۔پروگراموں کا مقصد طلبا میں صفائی ستھرائی اور پلاسٹک کی بیکار چیزوں کو کیسے استعمال کرنا ہے اس سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھاساتھ ہی فطرت پر اس کے مضر اثرات سے متعلق بھی آگاہ کرنا تھا۔جملہ فیکلٹی اراکین نے ’سوچھتا مشن ابھیان‘ کے تئیں مختلف اور الگ الگ اپروچیز سے متعلق اپنے افکار و خیالات کا اظہا رکیاجس کا مہاتما گاندھی نے خواب دیکھا تھا۔پروفیسر شیما علیم،فیکلٹی اراکین اور طلبا نے افکار و خیالات،آس پاس اور ملک بھر میں صفائی ستھرائی کو قائم رکھنے کے سلسلے میں شعوری کوشش کے ساتھ لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرنے کا بھی عہد کیا۔