پیر, مئی 19, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دی وائر کے ایڈیٹرزکیخلاف پولس ایکشن پرصحافتی انجمنوں کی تشویش

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2022
in آئینہ شہر
0
دی وائر کے ایڈیٹرزکیخلاف پولس ایکشن پرصحافتی انجمنوں کی تشویش
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسیاں): صحافیوں کی کئی انجمنوں نے منگل کے روز آن لائن نیوز پورٹل دی وائر کے ایڈیٹرز کے خلاف پیر کو دہلی پولیس کے ذریعہ کی گئی چھاپہ ماری پر تشویش کا اظہار کیا۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی بی جے پی کے ترجمان امیت مالویہ کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی ہے, جس میں دھوکہ دہی، جعلسازی، ہتک عزت، مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مالویہ نے دی وائر کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کچھ دن پہلے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ دی وائر کی ٹیک کمپنی میٹا سے متعلق اس رپورٹ پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور ویب سائٹ کی جانب سے اس رپورٹ کے ہٹا دیا گیا ہے۔
پریس کلب آف انڈیا، دہلی یونین آف جرنلسٹس، پریس ایسوسی ایشن، ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن، انڈین جرنلسٹس یونین، ڈیجی پب نیوز انڈیا فاؤنڈیشن اور کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد کے ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے گئے ہیں اور اس کارروائی میں مناسب عمل کی پیروی بھی نہیں کی گئی۔ تنظیموں نے کہا کہ ایف آئی آر کا تعلق دی وائر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے ہے، جسے ‘سوشل میڈیا ثالث کے ذریعے ہٹا دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ’’یہ شکایات دی وائر کی جانب سے اپنی رپورٹس واپس لینے اور اپنے قارئین کے لئے معافی نامہ جاری کرنے کے بعد درج کی گئیں۔ اس میں وعدہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تکنیکی شواہد پر مشتمل ادارتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔”
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’یہ حیرت کی بات ہے کہ نیوز پورٹل کی جانب سے ادارتی غلطیوں کے لیے ایک تفصیلی تردید بیان جاری کرنے اور اسے پبلک ڈومین میں ڈالنے کے بعد بھی دہلی پولیس نے بی جے پی لیڈر کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی اور غیر معمولی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔‘‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے ’’پریس کلب آف انڈیا کا خیال ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ رپورٹنگ کرے اور اسے ہر وقت رپورٹنگ کے لیے ذمہ دار ہونا چاہیے۔‘‘ خیال رہے کہ ایک روز قبل چھاپے کے دوران پولیس نے سدھارتھ وردراجن اور ایم کے وینو کے گھروں سے فون اور لیپ ٹاپ جیسے آلات بند کر دئے گئے تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ ان آلات کو چیک کریں گے اور شواہد اکٹھے کریں گے۔

Tags: پریس کلب آف انڈیاچھاپہ ماریدہلی یونین آف جرنلسٹس
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ہمدرد میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئرکے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس

Next Post

راہل نے چار مینار کے سامنے ترنگا لہرایا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے چار مینار کے سامنے ترنگا لہرایا

راہل نے چار مینار کے سامنے ترنگا لہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In