اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

کوثر مظہری: اسرار و آثار‘‘ کا اجرا‘‘

تقریب میں وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف نے بحیثیت مہمان خصوصی کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 20, 2024
in دہلی نامہ
0
کوثر مظہری: اسرار و آثار‘‘ کا اجرا‘‘
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) پروفیسر کوثر مظہری سے میرا رشتہ فکر و نظر ہی نہیں بلکہ مٹی کا بھی ہے علم و ادب کے آسمان پر ان کی تابانی اور بلندی سے مجھے فطری خوشی اور فخر کا احساس ہوتا ہے، کیوں کہ ان کا تعلق میری مٹی اور میرے گاؤں سے ہے۔ اس امر کا اظہار غالب اکیڈمی، کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر مشتاق صدف کی مرتبہ کتاب ’’کوثر مظہری: اسرار و آثار‘‘ کی تقریبِ رسمِ اجرا میں وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف نے بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔

انھوں نے علاقائی زبان میں پروفیسر کوثر مظہری کے ساتھ غیرمعمولی اپنائیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دلکش بھوجپوری لب و لہجے سے محفل کو لالہ زار بنا دیا۔ اس موقع پر انھوں نے پروفیسر کوثر مظہری کی شال پوشی کی۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے بزرگ ادیب و شاعر اور سابق وائس چیئرمین دہلی اردو اکادمی پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ پروفیسر کوثر مظہری کی غیرمعمولی علمی و ادبی صلاحیتوں اور انتظامی استعداد کو دیکھتے ہوئے مجھے قوی توقع ہے کہ مستقبل قریب میں شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف کی سرپرستی میں وہ بحیثیت صدر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مزید علمی سربلندی عطا کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مشتاق صدف نے پروفیسر کوثر مظہری کی شخصیت اور خدمات پر یہ اہم کتاب مرتب کرکے اردو دنیا اور بالخصوص ہم جامعہ والوں کو ایک بیش قیمت تحفے سے نوازا ہے۔ اس کے لیے ہم ان کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ پروفیسر خالد محمود نے ڈاکٹر مشتاق صدف کی شال پوشی کی۔

مہمان اعزازی سابق چیئرمین سی آئی ایل، جے این یو اور معروف ادیب پروفیسر انور پاشا نے کہا کہ پروفیسر کوثر مظہری کی شخصیت اقبال کے اس شعر کی مصداق ہے کہ ’’آئینِ جواں مرداں حق گوئی و بیباکی/اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی‘‘۔ انھوں نے کہا کہ پروفیسر کوثر مظہری کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ خود بھی اختلاف کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اختلاف کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔سابق صدر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مشہور ادیب پروفیسر شہزاد انجم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر کوثر مظہری کی شخصیت اور تحریر دونوں ہی بے لاگ اور بے باک ہے۔ ان کا دائرہ شاعری، فکشن تحقیق اور تنقید پر محیط ہے۔ عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید نے پروفیسر کوثر مظہری کو مزاحمت، بغاوت اور صداقت پسندی کا استعارہ قرار دیا۔ صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی اور معروف نقاد پروفیسر ابوبکر عباد نے کہا کہ کوثرمظہری کی تحریر ان کی شخصیت ہی کا آئینہ ہے۔ وہ اپنی تخلیق، تنقید اور تحقیق کو مذہب، اخلاق اور تہذیبی اقدار کے محور سے وابستہ رکھتے ہیں۔ پروفیسر کوثر مظہری کے صاحبزادے نوجوان عالمِ دین مولانا سعد اللہ احسان ندوی نے پروفیسر کوثر مظہری کی شخصیت اور ان کے طریقۂ تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انھوںنے ہمیں مقلد محض بنانے کے بجائے ہمارے علمی و تنقیدی شعور کی افزائش کی ہے۔ بزرگ شاعر متین امروہوی نے اس موقع پر پروفیسر کوثر مظہری کی خدمت میں تہنیتی قطعہ بھی پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مشہور شاعر اور ناظم معین شاداب نے انجام دیے۔ پروگرام کا اختتام غالب اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔

اس موقع پر صاحبِ کتاب ڈاکٹر مشتاق صدف نے کتاب کے مشمولات کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر کوثر مظہری نے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی اس تقریب پر اپنے جذباتِ تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک جذباتی، یادگار اور ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ اس کتاب میں پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی، پروفیسر ممتاز احمد خاں، پروفیسر قدوس جاوید، پروفیسر انیس الرحمن، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر شہزاد انجم، مرحوم پروفیسر مولا بخش سمیت درجنوں نئے پرانے ادیبوں کے مفصل مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشاہیر کے افکار و آرا میں پروفیسر گوپی چند نارنگ، پروفیسر شکیل الرحمن، پروفیسر حامدی کاشمیری، پروفیسر قمر رئیس، پروفیسر شمیم حنفی، کمال احمد صدیقی ، فرحت احساس، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر عین تابش اور حقانی القاسمی کے تاثرات بھی موجود ہیں۔

غالب اکیڈمی کی اس تقریبِ اجرا میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، جے این یو اور ڈی یو سمیت دہلی کے معزز ادیب، شعرا اور اسکالرز موجود تھے، جن میں ثروت عثمانی، مظہر محمود، سیارہ خاتون، نگار عظیم، تسنیم کوثر،شاداں تخیل، انوارالحق تبسم، اے نصیب خان،حقانی القاسمی، سہیل انجم، شعیب رضا فاطمی،توحید خاں، سرورالہدیٰ،خالد مبشر، سید تنویر حسین، مشیر احمد،امتیاز وحید، ابوظہیر ربانی، عادل حیات، شاداب تبسم،علاء الدین خاں، جاوید حسن، محمد آدم، محمد اکرام، نوشاد منظرمحمد مرتضیٰ، محمد انظار، قرۃالعین، زاہد ندیم احسن، سلمان فیصل، ثاقب عمران، تبسم حیات، صبا نگار، عامر حسین، عبدالباری، اکرم ظفیر، خان محمد رضوان، حامد علی اختر، سمیہ محمدی، عظمت النساء، غلام علی اخضر، وسیمہ اختر، سفیر صدیقی وغیرہ شامل ہیں۔

Tags: پروفیسر شہپر رسولپروفیسر عین تابشپروفیسر کوثر مظہریجامعہ ملیہ اسلامیہجے این یوحقانی القاسمیخالد مبشرغالب اکیڈمیمشتاق صدفمولانا سعد اللہ احسان ندوی
ShareTweetSend
Previous Post

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی امریکہ میں پکڑا گیا

Next Post

بھاجپا نے جموں کے عوام کا استحصال کیا:فاروق عبداللہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ

بھاجپا نے جموں کے عوام کا استحصال کیا:فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In