نئی دہلی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ دہلی کے لوگ اس بار بھی کام کی سیاست کا انتخاب کریں گے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگ اس بار بھی کام کی سیاست کا انتخاب کریں گے۔ پچھلے 10 برسوں میں دہلی کے لوگوں کی طرف سے دی گئی محبت اور آشیرواد نے مجھے پوری لگن اور خدمت کے ساتھ کام کرنے کی طاقت اور حوصلہ دیا ہے۔
انہوں نے دہلی کے عوام سے کہا کہ وہ تمام کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔ ایک طرف کام کرنے والی پارٹی ہے اور دوسری طرف گالی دینے والی پارٹی ہے۔ گالی دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ گالی دینے سے ترقی اور ڈولپمنٹ نہیں ہوتا۔ ہم اس بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں کہ ہم نے پچھلے 10 برسوں میں کیا کام کیا ہے آئندہ پانچ برسوں میں کیا کام کریں گے اور دہلی کے بارے میں ہمارا وژن کیا ہے؟ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) صبح سے شام تک ہمیں گالی دیتی ہے۔ ہم دہلی کے لوگوں سے تعلیم، صحت، بجلی، پانی، سڑک اور دیگر کاموں کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ 2015 اور 2020 میں دہلی کے لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور عام آدمی پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت دلائی ۔ اس بار دہلی کے لوگ ہمیں اعتماد کے ساتھ ووٹ دیں گے اور اتنی ہی بھاری اکثریت سے جیت دلائیں گے۔ ہم ایک مثبت مہم چلا رہے ہیں۔ ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ پچھلے 10 برسوں میں ہم نے اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر کیا ہے۔ علاج مفت کیا، محلہ کلینک بنائے، سڑکیں ٹھیک کیں، 24 گھنٹے بجلی، مفت پانی ، خواتین کے لیے بس کا کرایہ مفت کر دیا گیا۔ اب مہیلا سمان یوجنا کے تحت دہلی کی ہر خاتون کو ہر ماہ 2100-2100 روپے دیئے جائیں گے۔ سنجیوانی یوجنا کے نفاذ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کا تمام علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ ہمارے پاس دہلی کے لیے ایک وژن ہے، لیکن بی جے پی کے پاس نہ کوئی وزیر اعلیٰ ہے، نہ کوئی چہرہ، نہ کوئی قیادت ہے اور نہ ہی بی جے پی بتا رہی ہے کہ وہ دہلی کے لیے کیا کرے گی۔<br /> مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پرویش ورما لوگوں میں جوتے، جیکٹ اور پیسے بانٹ رہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ دہلی کے لوگوں کو جوتوں کا ایک جوڑا دے کر خریدا جا سکتا ہے۔ یہ دہلی کے لوگوں کی توہین ہے۔
نامزدگی سے قبل دہلی کی ماؤں اور بہنوں کے ساتھ پد یاترا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے کونے کونے سے بہت سی مائیں اور بہنیں مجھے اپنا آشیرواد دینے آئی ہیں۔ وہ بھی میرے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرنے جائیں گی۔ میں تمام ماؤں بہنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنا آشیرواد دیں اور خدا سے دعا کریں کہ دہلی میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے اور ہم اپنے لوگوں کے لیے تعلیم، صحت، بجلی، پانی، سڑک کے شعبے اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کر سکیں سمان یوجنا کے تحت 2100-2100 دے سکیں۔ مسٹر کیجریوال نے اپنی نامزدگی داخل کرنے سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ والمیکی مندر اور قدیم ہنومان مندر کا دورہ کیا اور بھگوان سے آشیرواد حاصل کیا۔