بدھ, دسمبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کرن رجیجو کا دورہ سعودی عرب مکمل

حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے علاوہ مرکزی وزیر نے حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش میں بھی شرکت کی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 15, 2025
in دیار وطن
0
کرن رجیجو کا دورہ سعودی عرب مکمل
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی ) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وپارلیمانی امور کرن رجیجو نے 11 جنوری سے 14 جنوری 2025 تک سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آئندہ حج کی تیاریوں کے حوالے سے اہم بات چیت کی ، جس میں حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنا شامل تھا ۔ ان کے دورے کےدوران حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اور اس میں سعودی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے جدہ اور مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

حج 2025 کے لیے دوطرفہ معاہدے، جس میں ہندوستانی عازمین کے لیے حج کے وسیع فریم ورک کی تفصیل ہے، 13 جنوری 2025 کو جدہ میں ہندوستانی وزیر حج اور سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دستخط کیے تھے۔ جس کے مطابق ہندوستان کے لیے 1,75,025 عازمین کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے جدہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے تحت منعقدہ چوتھی حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس میں حج و عمرہ کی خدمات کے حوالے سے اہم فیصلہ سازوں، ماہرین اور محققین کی میٹنگز اور ورکشاپس شامل ہوتی ہیں اور اس میں بہترین طریقوں اور خیالات اور اطلاعات کے تبادلے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

مسٹر رجیجو نے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ حج 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی عازمین کے لیے محفوظ، آرام دہ اور پرامن حج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر موصوف نے ریاض میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات انجینئر صلاح بن ناصر الجاسر سے بھی ملاقات کی اور سفر حج پر جانے والے ہندوستانی عازمین کے لیے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کو مزید بہتر اور آسان کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر کرن رجیجو نے مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعودی بن خالد بن فیصل السعود سے دو طرفہ ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران سعودی عرب کی سرزمین پر حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے ہندوستانی عازمین حج کے لئے انتظامات بشمول نقل و حمل کے انتظامات، انتظامی انتظامات اور صحت کی سہولیات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے جدہ اور مدینہ ایئرپورٹس کے حج ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور عازمین کی آمد و روانگی اور سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں جڑی اسٹریٹجک ساجھیداری ہے۔ حج دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔ وزیر موصوف کا دورہ سعودی عرب بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Tags: انتظاماتحجحج و عمرہ کانفرنسدو طرفہ معاہدہڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہمرکزی وزیر برائے اقلیتی امورہندوستانی عازمین
ShareTweetSend
Previous Post

کیجریوال نے نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Next Post

کانگریس کے نئے صدر دفتر اندرا بھون کا افتتاح

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس کے نئے صدر دفتر اندرا بھون کا افتتاح

کانگریس کے نئے صدر دفتر اندرا بھون کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In