اگرتلہ (یو این آئی) تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کرن گٹے نے ہفتہ کو سیاسی جماعتوں، کارکنوں اور ووٹروں میں تشدد سے بچنے کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے ‘مشن زیرو پول وائلنس’ کا آغاز کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر گٹے نے کہا کہ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر تمام 60 اسمبلی حلقوں میں حساسیت کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیاسی پارٹیاں، ان کے کارکنان اور معزز شہری شامل ہوں گے، جن میں افراد، خاندان، سماج اور مجموعی امیج پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ریاست کے تشدد کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے، رائے دہندوں کے درمیان اعتماد کو بڑھانے کے لیے ریاست بھر میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی ریاست میں پہنچ چکی ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایت کے بعد مزید آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ "انتخابات کی اتھارٹی تریپورہ میں انتخابات کے دوران تشدد اور انتخابات سے متعلق تشدد کو صفر کرنا چاہتی ہے تاکہ انتخابات کو ‘جمہوریت کے تہوار’ کے طور پر حقیقی روح کے ساتھ منایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی فورس کی طرف سے فلیگ مارچ اور روڈ مارچ مہم سیاسی کارکنوں اور شہریوں میں بلاخوف و خطر اپنا ووٹ ڈالنے کا اعتماد پیدا کرنے کے لیے پہلے سے شروع ہو جائے گی۔ انتخابی عمل سے پہلے سیکورٹی فورسز کو اچھی طرح سے تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ علاقے سے واقف ہوں۔ مقامی پولیس سی اے پی ایف کی مدد کرے گی۔ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ ریاستی پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام شرپسندوں/ہسٹری شیٹروں کو یا تو مستقل نگرانی میں رکھا جائے یا سی آر پی سی کے متعلقہ سیکشنز کے تحت کسی بھی سرگرمی سے باز رہنے پر مجبور کیا جائے۔ اسلحے کی غیر قانونی نقل و حرکت اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر نظر رکھنے کے لیے مناسب چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل کی ویب کاسٹنگ اور شرپسندوں کو پولنگ بوتھ کے باہر رکھنے کے لیے ویڈیو گرافی کے استعمال جیسے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق تشدد کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر پولیس اسٹیشن نچلی سطح کے ان پٹ کی بنیاد پر اپنی حکمت عملی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں ووٹنگ فیصد کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست بھر میں 929 پولنگ اسٹیشنوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ جو اسمبلی انتخابات سے پہلے 88 فیصد سے بھی کم تھی۔