سری نگریو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وجے دشمی کے مقدس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں یونین ٹریٹری کے لوگوں کی طرف سے زعفرانی پھول پیش کئے۔منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج عزت مآب شری نریندر مودی جی سے ملاقات کی اور انہیں وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں نے اس موقع پر وزیر اعظم کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی طرف سے ‘کونگ پوش’ (زعفرانی پھول) پیش کئے’۔قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے وجے دشمی، جس کو دسہرا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کے مقدس موقع پرلوگوں کو مبارک باد پیش کی۔یاد رہے کہ ملک میں منگل کو وجے دشمی کا متبرک تہوار انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔