جھابوا، 11 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ دس سالوں میں قبائلیوں کی ترقی، فخر اور احترام کے لیے وقف رہی ہے۔ مدھیہ پردیش ملک کے سامنے بہترین مثال ہے کہ کس طرح ڈبل انجن والی حکومت کام کرتی ہے۔
مسٹر مودی یہاں قبائلی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تقریباً 7500 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جھابوا یاترا کا مقصد ریاست کے عوام کا بطور عوامی خدمت گار اسمبلی میں ترقی کے تئیں اپنے عہد کے لیے اظہار تشکر کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ترقی کے تئیں ریاست کے عوام کا عزم مضبوط رہے گا۔ مرکزی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ جھابوا، کھرگون، علی راج پور، دھار، بڑوانی سمیت مدھیہ پردیش کے لیے کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا، گاؤں کی بہتری کے لیے آدرش گاؤں یوجنا کے تحت جاری رقم، بہتر رابطے کے لیے بڑے ریل پروجیکٹ، رتلام اور میگھ نگر ریلوے اسٹیشنوںکو جدید بنانے اور قبائلی سماج کی دو لاکھ بہنوں اور بیٹیوں کے کھاتوں میں 1500-1500 روپے دینے جیسے ترقیاتی کام بتاتے ہیں کہ مدھیہ پردیش میں ڈبل انجن والی حکومت ڈبل تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ ترقی کی اس میگا مہم کا سہرا عوام کو جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹنٹیا ماما کے نام پر کرانتی سوریہ ٹنٹیا بھیل یونیورسٹی کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش میں 3275 کروڑ روپے سے زیادہ کے سڑکوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس میں این ایچ-47 (ہردا-تیم گاؤں) کے 30 کلومیٹر کے لیے ہردا-بیتول (پیکیج-1) کی چار لین کا بنانا، این ایچ-752 ڈی کا اجین دیواس سیکشن؛ این ایچ-47 (16 کلومیٹر) کے اندور-گجرات ایم پی سرحدی حصے کو چار لین اور این ایچ-47 کے چچولی – بیتول ( پیکج-III) ہردا- بیتو سیکشن کو چار لین کرنا اور این ایچ-552 جی کے اجین جھالاواڑ سیکشن شا مل ہے۔ان پروجیکٹوں سے سڑک کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی اور خطے میں اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری ویسٹ ڈمپ سائٹ ٹریٹمنٹ پروجیکٹ، 7 الیکٹریکل سب اسٹیشن جیسے دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔