رشوت خوری معاملہ میں ای ڈی کے ایک افسر کی گرفتاری کےبعد تمل ناڈو کے ویجیلنس اور اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ حرکت میں آیا
مدورئی: تمل ناڈو کے ویجیلنس اور اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ای ڈی کے مدورائی سب ڈویژنل دفتر میں تلاشی جاری ہے۔ یہ تلاشی ای ڈی کے ایک افسر کی گرفتاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ ای ڈی نے تمل ناڈو میں رشوت لینے کے الزام میں جمعہ کو ایک افسر کو گرفتار کیا تھا۔اس افسر کا نام انکت تیواری بتایا جاتا ہے۔ اسے جمعہ کو دنڈیگل مدورائی ہائی وے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
#WATCH | Tamil Nadu Directorate of Vigilance and Anti-Corruption (DVAC) continue searches at the ED sub-zonal office in Madurai in connection with the case involving ED officer Ankit Tiwari. pic.twitter.com/7W4odOoNgo
— ANI (@ANI) December 2, 2023
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تامل ناڈو پولیس نے اس افسر کو 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔انکت تیواری اس سے قبل گجرات اور مدھیہ پردیش میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کام کر چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسے دنڈیگل میں ایک شخص سے 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔اس شخص نے انکت تیواری کے بارے میں تمل ناڈو پولیس کے ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کیا تھا۔
اس کے بعد جال بچھایا گیا اور تیواری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رشوت کی رقم قبول کرنے کے کچھ دیر بعد تیواری کو صبح 9 بجے ان کی کار سے گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ جنوبی ہند میں حالیہ مہینوں میں مرکزی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے کسی افسر کی گرفتاری کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس سے پہلے راجستھان اور دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔