منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

موب لنچنگ واقعات کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے سخت ہدایات جاری کی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 2, 2024
in دیار وطن
0
ممتا نے سری لنکا کے صدر کو بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ 2جولائی (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موب لنچنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ میں پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کی آنکھیں کھلی رہنی چاہیے۔ پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جانا چاہی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سرعام لنچنگ کے حالیہ واقعات پر انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھی سوال اٹھایا۔ منگل کی میٹنگ میں اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر سمیت سینئر پولیس انتظامیہ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے پولیس کو چوکسی بڑھانے کا مشورہ دیا۔ آج کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ شکایت ملنے کے بعد بھی پولیس کیوں بیٹھی رہے گی؟

اس کے علاوہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کمشنروں نے ریاست میں موب لنچنگ کو روکنے کے لیے کئی ہدایات جاری کیں۔1) مختلف آڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔2) جعلی خبروں اور افواہوں پر نظر رکھی جائیں۔ ایسی جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے والی سوشل سائٹس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
3) حساس علاقوں کی نگرانی کی جائے۔ ان علاقوں میں چوکسی کی جائے جہاں اس سے قبل اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں تشدد کے مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں ۔گورنر سی وی آنند بوس نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔اب حکومت نے اس کے خلاف سخت کارروائی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوم گارڈ کی نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ریاستی پولیس کے اے ڈی جی (امن و قانون) منوج ورما نے کہاکہ’’قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا درست نہیں ہے۔ اس کے لیے سب کو خبردار کیا جا رہا ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ منوج ورما کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے چیف ایڈوائزر الاپن بنرجی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’حالیہ دنوں میں چند واقعات ریاستی حکومت کی توجہ میں آئے ہیں۔ پولیس کو زیادہ سے زیادہ چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ عوام کو بیدار رہنا ہوگا۔ ان تمام معاملات میں متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کی کوئی رقم کافی نہیں ہے۔ تاہم ریاستی حکومت متوفی کے اہل خانہ کو ہوم گارڈ کی نوکری اور 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
چند دنوں میں ریاست میںاجتماعی تشدد کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، کبھی بچوں کے اغوا کے شبہ میں تو کبھی چوری کے شبہ میں موب لنچنگ ہوئی ہے۔کلکتہ کے بوبازار میں واقع ادیان ہاسٹل میں 37سالہ ارشاد عالم کو مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ سالٹ لیک کے پولنائٹ علاقے میں موبائل چور ہونے کے شبہ میں پرسین منڈل نامی نوجوان کی پٹائی کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاست کے کئی حصوں میں بھی ایسی ہی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ جھاڑگرام، کلنا، گائی گھاٹہ سمیت کئی مقامات پر اس طرح کی مار پیٹ کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے گرفتاری بھی شروع کر دی ہے۔ اتوار کی رات شمالی 24 پرگنہ کے اریادہ میں ایک ماں اور بیٹے کی پٹائی کی گئی اس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منگل کو جاری کی گئی۔ سڑک پر ماں اور بیٹے پرایک بھیڑ حملہ کررہی ہے۔وحشیانہ طور پردونوں کی پٹائی کی جارہی ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس بار، حکومت نے بوبازار، سالٹ لیک، جھاڑگرام سمیت کل پانچ واقعات میں مرنے والوںکے اہل خانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تعزیرات ہند میں اب تک اجتماعی پٹائی پر الگ سے کوئی انتظام نہیں تھا۔ تاہم پیر سے ملک بھر میں متعارف کرائے گئے نئے فوجداری قانون میں ہجومی تشدد کی یہ شق شامل کر دی گئی ہے۔ لنچنگ کے ذریعے موت کے نتیجے میں مجرم کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ ملک میں تین نئے فوجداری قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔یواین آئی۔نور

Tags: انٹیلی جنساے ڈی جی لاء اینڈ آرڈرپریس کانفرنستشویشسوشل میڈیاموب لنچنگمیٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

امبانی خاندان کی شادی کی تقریب غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی

Next Post

مودی کے ذریعہ کانگریس کو پرجیوی کہنے پر کھڑگے ناراض

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے

مودی کے ذریعہ کانگریس کو پرجیوی کہنے پر کھڑگے ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In