ناگپور، 17 مارچ (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ایگزیکٹو کی تشکیل نو کے بعد ڈاکٹر منموہن ویدھ نے معاون سرکاریواہ کے عہدے سے کنارہ کشی کرلی ہے اور مسٹر اتل لیمے اور مسٹر آلوک کمار کو معاون سرکاریواہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل انڈیا نمائندہ اجلاس میں سال 2024-27 کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مسٹر دتاتریہ ہوسبالے کے دوبارہ سرکاریواہ کے طور پر منتخب ہونے کے ساتھ ہی، چھ معاون سرکاریواہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹو میں، سرکاریواہ دتاتریہ ہوسابلے نے مسٹر کرشن گوپال جی، مکند جی، ارون کمار جی، رام دت چکرادھر جی، اتل لیمے جی اور آلوک کمار جی کو معاون سرکاریوہ مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھرت بھوشن جی کو آل انڈیا رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر جتن جی کو اترپردیش کا پرچارک مقرر کیا گیا ہے۔