اتوار, دسمبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

امارت شرعیہ کو فعال اورمتحرک بنانے پر مولانا ارشد مدنی کا زور

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 6, 2023
in دیارِ ملت
0
ہمارااعتراض سرکارکی نیت پر ہے ، سرورے پر نہیں:مولاناا رشدمدنی
0
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) جمعیۃعلماء ہند روز اول سے امارت شرعیہ ہند کے قیام کے لئے کوشاں رہی ہیں اور اب کے تحت ملک میں ایک سوسے زائد محاکمہ شرعیہ کام کررہے ہیں جہاں لوگ اپنے مسائل حل کر رہے ہیں یہ بات امیرالہند مولانا ارشد مدنی نے کل ہندامارت شرعیہ کانفرنس کا دورزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق خطبہ صدارت میں انہوں نے بتایاکہ جمعیۃعلماء ہند روز اول سے امارت شرعیہ ہند کے قیام کے لئے کوشاں رہی ہے، بالآخر1986میں امارت شرعیہ ہند کاقیام عمل میں آیا اورمحدث کبیرمولانا حبیب الرحمن صاحب ؒ اعظمی کو امیرالہند اول اورفدائے ملت حضرت مولانا سید اسعدمدنی ؒ کو نائب امیرالہند منتخب کیا گیا اورملک کے مختلف صوبوں میں نظام امارت قائم کیا گیا، جس میں اترپردیش، بنگال، آسام، اڈیشا، مہاراشٹر، گجرات ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، تملناڈو، آندھراپردیش وغیرہ شامل ہیں اوروہاں امراء شریعت منتخب کئے گئے، امارت شرعیہ کے تحت ملک میں ایک سوسے زائد محاکمہ شرعیہ کام کررہے ہیں، امیرالہند نے حضرت فدائے ملت ؒ کے 12نکاتی پروگرام جن کا تعلق اصلاح معاشرہ سے ہے ان کو پیش کیا اوراس پروگرام پر عمل پیراہونے کی لوگوں سے اپیل کی۔
انہوں نے امارت شرعیہ ہند اوراس کے دیگر شعبہ جات خصوصامحاکمہ شرعیہ کے استحکام پر توجہ دلائی اور موجودہ حالات کے تناظرمیں امارت شرعیہ کی اہمیت اوراس کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل گفتگوفرمائی،اورامارت شرعیہ کے کام کو لوگوں کے سامنے بہتر طریقہ سے انجام دینے کی طرف توجہ دلائی اورتمام صوبہ جات میں امارت شرعیہ اورمحاکمہ شرعیہ کے قیام کی طرف فوری طورپر خصوصی توجہ دینے اورجہاں امارت شرعیہ کی شوریٰ نہیں ہے وہاں شوریٰ کی تشکیل اورجہاں محاکمہ شرعیہ قائم ہیں ان کو سرگرم عمل ہونے کے لئے جدوجہد کی جائے، خاص طورپر اصلاح معاشرہ اوراسلامی تشخص کے جذبہ کو فروغ دینے کے لئے ہر سطح پر کوشش کرنے کو ضروری قراردیا۔
اجلاس کے آغازمیں مولانا سید محمود اسعد مدنی صدرجمعیۃعلماء ہند نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے امارت شرعیہ کی اہمیت اورمحاکمہ شرعیہ کے تعلق سے تربیت کی طرف حاضرین کو توجہ دلائی، اورملک بھرسے آئے ہوئے مفتیان کرام کاشکریہ اداکیا اورامارت شرعیہ کی دعوت پر ان کو خوش آمدیدپیش کیا۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبندنے امارت شرعیہ خصوصامحاکمہ شرعیہ کو مسلمانوں کی دینی وملی ضرورت قراردیا اورعلماء سے اپیل کی کہ وہ اس کام کو اپناکام بنائیں اورمصروفیات کے ساتھ اس کام کو بھرپورتعاون دیں اس کانفرنس کا مقصدیہی ہے کہ امارت شرعیہ کے کاموں کو فعال اورمتحرک بنایاجائے۔ نائب امیر الہند مفتی سلمان منصوری نے امارت شرعیہ اورمحاکمہ شرعیہ پر بصیرت افروز تقریر فرمائی خصوصافسخ وتفریق کے اسباب اور اس سلسلہ کی تشریحات کو انتہائی سہل اورواضح اندازمیں حاضرین کے سامنے پیش کیا اورپروجیکٹرکے ذریعہ دلنشین کرایا۔
مولانا سیداشہدرشیدی صدرجمعیۃعلماء اترپردیش نے امارت شرعیہ کے تعلق سے اس بات پر توجہ دلائی کہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائیں اورلوگوں کے اندربیداری پیداکریں تاکہ لوگ نزاعی مسائل کو محاکمہ شرعیہ سے حل کرائیں اورمقدمات کی بیجامصارف اورالجھنوں سے محفوظ رہیں۔
مفتی اشفاق احمد اعظمی نائب امیر شریعت اترپردیش نے محکمہ شرعیہ کے طریقہ کارکی وضاحت کی اوربتایاکہ محکمہ شرعیہ کے دستورکے مطابق فوجداری کے مقدمات محکمہ شرعیہ میں قبول نہیں کئے جاتے ہیں، اوروہ معاملات جو مالیات سے متعلق ہوتے ہیں ان میں دونوں کی رضامندی حکمانہ پر دستخط ضروری ہوتی ہے، محکمہ شرعیہ میں کوشش کی جاتی ہے کہ باہمی مفاہمت سے دونوں فریق کسی ایک حل پر راضی ہوجائیں اگر دونوں فریق کسی ایک حل پر راضی ہوتے ہیں توضابطہ کے مطابق تحقیق کرکے ان کے سامنے شرعی حل پیش کیا جاتاہے جو عمومادونوں کے لئے قابل قبول ہوجاتاہے، محکمہ شرعیہ میں موجودہ حکومت کی قوانین کی مکمل طورپر رعایت کی جاتی ہے، اورکارروائی کی بنیادثالثی ہوتی ہے جس کے لئے فریقین کے لئے حکم نامہ پر دستخط ضروری ہوتی ہے، البتہ فسخ وتفریق سے متعلق سہ رکنی کمیٹی اورشرعی ضابطہ کے مطابق کارروائی لازم ہوگی۔

مولانا سید ازہر مدنی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃعلماء ہند نے معاشرتی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے زوردیا کہ زوجین کے درمیان تقویٰ اورپرہیزگاری کو مؤثراندازمیں پیش کیا، قرآن کے حوالہ سے بتایا کہ زوجین کے درمیان خوشگوارزندگی اورنزاعی مسائل کے حل کے لئے تقویٰ سے زیادہ کوئی بہترچیز نہیں اس لئے تقویٰ پر توجہ دی جائے۔ مفتی سید معصوم ثاقب قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند نے محکمہ شرعیہ کے تعلق سے حاضرین کو متوجہ کیا کہ ملک میں جمہوری قانون ہے اوراس طرح کے نظیریں موجودہیں جس کی روشنی میں محاکمہ شرعیہ کے کاموں کو حوصلے کے ساتھ انجام دیا جاسکتاہے البتہ مقدمہ کے اندراج، سماعت اورکارروائی کے انضباط میں پوری چوکسی سے کام لیا جائے اورمرتب کرنے میں کوئی چوک نہ ہواس پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں مفتی انعام الحق حیدرآباد، مولانا شاہ جمال الرحمن امیرشریعت آندھراوتلنگانہ، مفتی محمد صالح نائب ناظم مظاہر العلوم، مفتی محمد عفان منصوری پوری، مولانا صدیق اللہ چودھری مغربی بنگال، مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند، مولانا زین العابدین رشادی کرناٹک،مفتی احمددیولہ گجرات، مولانا محمد عاقل گڈھی دولت، مولانا عبداللہ ناصربنارس، قاری شمس الدین احمد مغربی بنگال، مولانا محمد سعید منی پور، مفتی محمد یوسف جودھپوری، مفتی عبدالرشید کانپوروغیرہ شریک ہوئے۔

Tags: اصلاح معاشرہامارت شرعیہشرعیہمولانا ارشد مدنی
ShareTweetSend
Previous Post

ای ڈی نے سنجے سنگھ کے دو ساتھیوں کو سمن بھیجا

Next Post

دھونی ’جیومارٹ ‘کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دھونی ’جیومارٹ ‘کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

دھونی ’جیومارٹ ‘کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025
گھریلوایئرلائنز کے مسافروں کی آمدورفت میں زبردست اضافہ

ایکسپائر سرٹیفکیٹ پر طیارہ اُڑا؟ ایئر انڈیا کیخلاف تحقیقات

دسمبر 3, 2025
دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دسمبر 2, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In