بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی کی مذمت، اقلیتوں کے متحد ہونے پرزور
لکھنو (پریس ریلیز)آل انڈیا مسلم مجلس اتر پردیش کے کارکنان کی ایک میٹنگ مسلم مجلس اتر پردیش کے جنرل سکریٹری قاری عرفان خان قادری کی صدارت میں دفتر مسلم مجلس قیصر باغ لکھنو¿میں منعقد ہوئی ۔
میٹنگ میں بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی کی سخت مذمت کی گئی ۔ایک طرف ہریانہ حکومت جنید،ناصر کے قاتلوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے ۔واردات کا سرفہرست ملزم مونو مانیسر بی جے پی حکومت کی پناہ میںہے اور دوسری طرف اتر پردیش کی یوگی حکومت الہ آباد میں رنگداری قتل معاملے میں اسرائیلی پولیس کی طرح بے قصور مسلمانوں کے گھروں کوڈھارہی ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قادری نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف مسلمانوں،اقلیتوں کو متحد ہو جانا چاہیے کیونکہ آر -ایس -ایس کی بی جے پی حکومت مذہب اسلام پر زدوکوب کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پر میٹنگ میں پارلیمنٹری بورڈ کے صدر سید توفیق جعفری کی بڑی بہن انور جہاں کے حال ہی میں ہوئے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اورمر حومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔بتایاگیاکہ مرحومہ بہت دیندار اورصوم وصلوٰة کی پابند تھیں با اخلاق اورملنسار خاتون تھیں وہ علی گڑھ میں قیام پذیرتھیں۔اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔
میٹنگ میں شعیب بن حبیب ،عامر خان ایڈووکیٹ، عبدالعظیم صدیقی، محسن خان ایڈووکیٹ، اطہر علی ،جمال اشرف، محمد نوشاد ،شعیب احمد، رئیس خان وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔