تہران (یو این آئی/ایجنسیاں) ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل بھر میں الارم بجنا شروع ہو گئے اور مقبوضہ بیت المقدس، دریائے اردن کی وادی میں اسرائیلی شہریوں نے بم شیلٹرز میں پناہ لی اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رپورٹرز لائیو نشریات کے دوران زمین پر لیٹ گئے۔اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کر دیے ہیں اور اسرائیل نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ میزائل حملے سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔
ایران نے منگل کو اسرائیل پر کم از کم تین میزائل داغے میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی ایرانی نیٹ ورک ایس این این کے مطابق بظاہر 8 افراد مارے گئے جن میں دو دہشت گرد بھی شامل ہیں اس سے قبل دن میں،ایکسیوس نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کے درمیان اسرائیل کے خلاف ایک بیلسٹک میزائل حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایرانی میزائلوں کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی ہے جو اسرائیل کی طرف داغے گئے تھے۔ادھرایران کے سرکاری ٹی وی نے پاسداران انقلاب کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔پاسداران انقلاب نے اس بیان میں اسرائیل کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو وہ مزید حملے کرے گا۔پاسداران انقلاب نے بیان میں ان میزائل حملوں کو جولائی میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ اور چند روز قبل حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے۔