کلکتہ 29(یواین آئی)گزشتہ دودنوں تک بنگال میں ایک سے زائد وزیر اعظم نریندرمودی کی انتخابی جلسے کے بعد آج ممتا بنرجی نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کیا کہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھشیک بنرجی جو ان کے بھتیجے ہیں وہ ڈھائی سال کی عمر سے سیاست کررہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ابھیشیک بنرجی کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مہیشتلہ میں گارمنٹ ہب بنا رہے ہیں۔مودی سے یہاں کے درزیوں کو بڑی امیدیں تھیں۔ہم یہاں درزیوں کے لیے یہ انتظام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں صرف ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کے خلاف رائل بنگال ٹائیگر کی طرح لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم مجھے دھمکیاں دیتے ہیں ۔مگر انہیں معلوم نہیں ہے کہ میں موت سے نہیں ڈرتی ہوں ۔مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو بدلنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں دھمکیاں دے کر کچھ نہیں ہو سکتا۔ ہم لڑ سکتے ہیں وہ کہتے ہیں مجھے گرفتار کرلیں گے۔میں خوفزدہ ہونے والی نہیں ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ریاست کے ہرایک شہری برابر ہیںہم لوگوں میں تفرقہ پیدا کرکے انتخاب نہیں جتینا چاہتے ہیں ۔
خیال رہے کہ آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی کلکتہ میں روڈ شو کیا ۔کل اس علاقے میں مودی نے روڈ شو کیا تھا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کو صرف انتخابی موسم میں نیتاجی سبھاش چندر بوس اور سوامی وی ویکانند کی یاد آتی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں جب تک سی پی ایم-کانگریس-بی جے پی اتحاد رہے گا، میں بنگال میں سی پی ایم-کانگریس کے ساتھ کوئی ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گی۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی مقامات پر سی پی آئی ایم کے اپنا ووٹ بی جے پی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم بنگال کیلئے خطرناک سیاسی جماعت ہے۔میں 34برسوں تک سی پی آئی ایم کے خلاف جدو جہدکرتی رہی ہوں اور انہیں ہٹاکردم لیا ہے اب میں بی جے پی کو ہٹاکر دم لوں گی۔
ممتا بنرجی نے مٹیا برج میں کہا کہ مرکز نے نیتا جی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل نہیں دی ہے۔ مودی سیاست میں چلے گئے۔ میں احتجاج کرنے گئی تھی۔ ممتا بنرجی نے ابھیشیک بنرجی سے متعلق کہا کہ ان کا تعارف کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے قبل ممتا بنرجی نے شمالی کلکتہ میں روڈ شو کیا اس درمیان انہوں نے ترنمول کانگریس کے امیدوار سدیپ بندو پادھیائے اور کنال گھوش سے بات چیت کی ۔سدیپ اور کنال گھوش کے درمیان شدید اختلافات ہیں ۔سدیپ کی حمایت میں ممتا نے بدھ کو شیام بازار سے سوامی وویکانند کے گھر تک مارچ کیا۔ جلوس کے اختتام کے بعد کنال کو بلایا گیا۔ سدیپ بھی سامنے تھے۔ دونوں سے ممتا بنرجی کو کچھ منٹ بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد ممتا گاڑی میں بیٹھی اور ڈائمنڈ ہاربر کے لیے روانہ ہوگئیں۔منگل کو ممتا کا جلوس بھی اسی راستے پر تھا جس راستے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کلکتہ میں مارچ کیا تھا۔ سوامی جی کے گھر کے سامنے جلوس کو ختم کرنے کے بعد، ممتا نے ان کے مجسمے کو ہار پہنایا۔