مرزاپور:29مئی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ انڈیا اتحاد کی حمایت میں چلی ہوا نے بی جےپی کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ایس پی امیدوار کی حمایت میں برکچھا میں منعقد ریلی میں یادو نے کہا کہ مغربی سے جو انڈیا اتحاد کی حمایت میں ہوا چلی ہے اس نے پورب میں آتے آتے بی جے پی کے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔
یادو نے کہا کہ بی جےپی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا لیکن آمدنی دوگنی نہیں ہوئی بلکہ کھیتی کے اخراجات اور مہنگائی بڑھنے کی وجہ کسان بحران میں آگئے۔ جو کھیتی باڑی کا پیسہ آیا وہ بی جے پی کے لوگوں نے اپنی جیبوں میں رکھ لیا۔ زرعی شعبے میں تین کالے قانون جو بی جے پی حکومت لے کر آئی اگر نافذ ہوجاتے تو کسانوں کی کھیتی باڑی چھن جاتی وہیں ان کے پیداوار کو بھی یہ لوٹ لیتے لیکن ملک کا کسان اڑ گیا اور دہلی جاکر بیٹھ گیا اور تب تک نہیں ہٹا جب تک حکومت نے کالے قانون واپس نہیں لے لئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دس سال میں بڑے بڑے کاروباریوں پر بینکوں کا تقریبا 25 لاکھ کروڑ معاف کردیا لیکن کسانوں کو قرض سے راحت نہیں دی۔ سرکاری نے وصول بنایا تو اس میں کہا جن پر 5 کروڑ سے زیادہ بینکوں کا بقایہ ہے ان کا قرض معاف کردیا جائے گا وہیں کسان مایوس ہوگیا کیونکہ اس کا قرض توصرف لاکھوں میں ہے۔ انہوں نے تقین دیا کہ 4جون کو جب ہماری حکومت بنے گی تو کسانوں کا پورا قرض معاف ہوگا بلکہ انہیں ان کے فصلوں کی قیمت دلانے کے لئے ضرورت ہوئی تو ایم ایس پی کا قانون حق بھی دلایا جائے گا۔
نوجوانوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ اس کے حصے میں نوکری آئی نہ ہی روزگار آیا جب وہ امتحان دینے گیا تو سرکار نے پیپر لیک کردیا۔ ابھی تک جتنے امتحان ہوئے سبھی کے سرکار نے پیپر لیک کرا دئیے۔ یہ حکومت غریبوں کو ڈرانے کے لئے اپنا بلڈوزر ہمیشہ تیار رکھتی ہے لیکن پیپر لیک کرانے والوں کے لئے کوئی بلڈوزر تیار نہیں تھا۔ حکومت نے نوجوانوں کا دس سال یعنی ایک تہائی زندگی برباد کردیا ۔
اگنی ویر کو انہوں نے آدھی ادھوری نوکری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا نوجوان پکی نوکری حاصل کر وردی پہن کر ملک کی خدمت کرنا چاہت اہے۔ انڈیا اتحاد اسے قبول نہیں کرے گا حکومت بننے پر اگنی ویر نظام کو ختم کردیں گے۔ گذشتہ دس سالوں میں بی جےپی حکومت کے فیصلوں نے وقت وقت پر آئین کو ٹھیس پہنچایا ہے ساتھ ہی سرکاری آلات کو فروخت کر ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ جس طرح امتحان کے پیپر لیک کراکر 60 لاکھ نوجوانوں کو گھر بیٹھا دیا ہے اس سے انہیں ان کے 400 پار کے نعرے کی پول کھلتی نظرآرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ہمارے آپ کے مستقبل کے ساتھ ہی آنے والی نسل کے بھی مستقبل کا الیکشن ہے۔ حکومت نے سب کو ویکسین لگوا دی اور اب پتہ چلا ہے کہ ویکسین لگنے سے بیماری بڑھی ہے۔ دل کی بیماری بھی ہوسکتی ہے اور اب ویکسین کمپنی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ویکسین واپس لے لیں گے لیکن جو جسم میں لگ گیا وہ واپس کیسے لیں گے۔ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ہی دیگر بڑی بڑی کمپنیوں سے حکومت نے ای ڈی، سی بی آئی کا ڈر دکھا کر سینکڑوں کروڑ کا چندہ لے لیا۔ الکٹورل بانڈ سے بی جے پی کی بدعنوانی کی پول کھل گئی۔ مفت سلنڈ کوئی بھروا نہیں پارہا لوگ لکڑی پر کھانا بنا رہے ہیں اور سلنڈر بیٹھنے کے کام آرہا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو بدلنے والے ہیں اور دوسری طرف ہم لوگ ہیں جو آئین کو بدلیں گے ان کو بدلنے کا کام کریں گے۔