اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مودی کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے: کانگریس

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 13, 2024
in دیار وطن
0
مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سڑکوں پر قلعہ بندی کرکے اور خاردار تاریں لگا کرکسانوں کا راستہ روکنے پر کھڑگے کی برہمی

نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کے ساتھ دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں کو سڑکوں پر قلعہ بندی کرکے اور خاردار تاریں لگا کر روکنے کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے مل کر ان کی بات سننی چاہیے۔

کانگریس نے کہا کہ دہلی آنے والے کسانوں کو بندوق کے زور پر اور آمریت کے ذریعے نہیں روکا جانا چاہئے، بلکہ ان کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہئے اور مسٹر مودی کو خود ان سے بات کرنی چاہئے۔

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "خاردار تار، ڈرون سے آنسو گیس، کیل اور بندوق… سب کچھ بندوبست کردیا گیا ہے، آمرانہ مودی حکومت نے کسانوں کی آواز پر لگام لگانے کی کوشش کی ہے۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ انہيں بدنام کیا گیا تھا اور 750 کسانوں کی جان لی گئی تھی۔ دس سالوں میں مودی حکومت نے ملک کے کسانوں سے کئے گئے اپنے تین وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے – 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا، سوامی ناتھن رپورٹ کے مطابق ان پٹ لاگت کے ساتھ 50 فیصد ایم ایس پی کو لاگو کرنا اور ایم ایس پی کو قانونی درجہ دینا۔

دریں اثناء کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، "جب بھی تاریخ لکھی جائے گی، مودی حکومت کے 10 سالہ دور کو کسانوں کے خلاف ظلم، بربریت، جبر و استحصال کے دور کے طور پر درج کیا جائے گا۔ کسانوں کی آواز کو دبانے کے لیے بی جے پی حکومت نے ملک کی راجدھانی دہلی کو ‘پولس چھاؤنی’ میں تبدیل کر دیا ہے، جیسے کسی دشمن نے دہلی کے اقتدار پر حملہ کر دیا ہو۔ دہلی کے ارد گرد، خاص طور پر ہریانہ اور دہلی کی سرحدوں پر کیا منظر ہے؟

انہوں نے کسانوں کو روکے جانے پر حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اقتدار پر بیٹھے ظالم اور متکبر حکمرانوں سے ہمارا سوال ہے کہ کیا ملک کے کسان انصاف مانگنے دہلی نہیں آ سکتے؟ کیا حکومت یہ مانتی ہے کہ کسان دہلی کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟ ملک کے کسان وزیراعظم اور ملک کی حکومت سے انصاف نہیں مانگیں گے تو وہ کہاں جائیں؟ جب کسانوں کی تحریک مکمل طور پر پرامن ہے تو کسانوں کے راستے میں کیلیں اور خاردار تار کیوں ہیں؟ مودی حکومت نے 18 جولائی 2022 کو تین کالے قوانین کو واپس لینے کے بعد کسانوں کو ایم ایس پی کے لیے قانون بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ کسان مودی حکومت سے اس وعدے کی ضمانت کیوں نہیں مانگیں گے؟

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے انصاف کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی بھی کسانوں کے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم خود کسانوں سے بات کریں اور ان کے مطالبات پورے کریں۔

Tags: پارٹی ہیڈکوارٹرپریس کانفرنسقلعہ بندیکانگریسملک ارجن کھڑگےمودی
ShareTweetSend
Previous Post

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دے دی

Next Post

وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں کا معاملہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اٹھا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں کا معاملہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اٹھا

وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں کا معاملہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In