اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون بڑھانے پر مودی کازور

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 7, 2023
in خاص خبریں
0
ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون بڑھانے پر مودی کازور
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نے اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے عہد کااظہارکیا

جکارتہ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی ترقی کو تیز کرنے اور 21ویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظم کی تعمیر اور گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوطی دینے سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔مسٹر مودی نے یہ بات انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں 20ویں ہند-آسیان چوٹی کانفرنس میں اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔مسٹر مودی نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان شراکت کی چوتھی دہائی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ اور جغرافیہ ہندوستان اور آسیان کو جوڑتا ہے۔ ساتھ ہی مشترکہ اقدار، علاقائی یکجہتی، امن، خوشحالی، اور کثیر قطبی دنیا میں مشترکہ یقین بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتا ہے۔ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی ستون ہے۔ ہندوستان آسیان کی مرکزیت اور ہند بحرالکاہل خطے پر آسیان کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آسیان خطہ کا ہندوستان کے ہند بحرالکاہل خطہ پہل میں بھی نمایاں مقام ہے۔ پچھلے سال ہم نے ہند-آسیان دوستی کا سال منایا اور تعلقات کو ’جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی بے یقینی کے ماحول میں بھی ہمارا باہمی تعاون ہر میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور تسلسل کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آسیان سربراہی اجلاس کا موضوع ’آسیان میٹرز: ایپیسینٹم آف گروتھ‘ ہے۔ آسیان میٹرز ، کیونکہ یہاں سبھی کی آواز سنی جاتی ہے اور آسیان ایپیسینٹم آف گروتھ کیونکہ عالمی ترقی میں آسیان خطہ کا اہم رول ہے۔ وسودھیو کٹمبکم – ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کا یہ جذبہ ہندوستان کی جی 20 چیئرمین شپ کی بھی تھیم ہے۔مسٹر مودی نے کہا ’’اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے۔ ہم سب کی صدی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظام قائم کیا جائے اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے ہر ایک کی کوششیں، آزاد اور کھلے ہند پیسیفک خطے کی ترقی اور گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کرنے میں ہم سب کے مشترکہ مفادات ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری بات چیت سے ہندوستان اور آسیان خطے کے مستقبل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے عزم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تال میل کرنے والے ملک سنگاپور، آنے والی چیئر لاؤ پی ڈی آر اور آپ سب کے ساتھ ہندوستان کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مسٹر مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا ہند-آسیان چوٹی کانفرنس کے شاندار انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ کو حال ہی میں آسیان کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے تیمور لیستے کے وزیر اعظم سینانا گوزماؤ کا بھی اجلاس میں بطور مشاہد استقبال کیا۔

Tags: اکیسویں صدیچوٹی کانفرنسمودیہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

نفرت کے بازار میں کھل رہی ہے محبت کی دکان: راہل

Next Post

ممتا بنرجی کا ممبران اسمبلی، وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اعلان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ممتا بنرجی کا ممبران اسمبلی، وزراء اور اپوزیشن لیڈر کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In