اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی کا متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 13, 2024
in خاص خبریں
0
ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے ہندو مندر کو ہم آہنگی، امن اور رواداری کی اقدار کے لئے لازوال خراج عقیدت قرار دیا ہے، جوہندوستان اور یو اے ای دونوں شیئر کرتے ہیں۔
مسٹر مودی نے آج یواے ای اورقطر کے دورے ہر روانہ ہونے سے قبل اہنے بیان میں کہا، ’’میں 13 سے 14 فروری تک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات اور 14 -15 فروری تک قطر جا رہا ہوں۔ یہ 2014 کے بعد سے میرا متحدہ عرب امارات کا ساتواں اور قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، خوراک اور توانائی کی سیکوریٹی اور تعلیم جیسے متنوع شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا تعاون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ہمارا ثقافتی اور عوام سے عوام کا رابطہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات اور ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع تر امور پر بات چیت کا منتظر ہوں۔ مجھے حال ہی میں گجرات میں عزت مآب کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا، جہاں وہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں مہمان خصوصی تھے۔
وزیراعظإ نے کہا کہ یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، میں 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتی سربراہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کروں گا۔ سربراہی اجلاس سے الگ وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کے ساتھ بات چیت میں دبئی کے ساتھ ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انہوں نے کہا، ’’دورے کے دوران میں ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا بھی افتتاح کروں گا۔ بی اے پی ایس مندر ہم آہنگی، امن اور رواداری کی اقدار کے لیے ایک لازوال خراج عقیدت ہوگا، جسے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات دونوں ساجھہ کرتے ہیں۔میں ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے تمام امارات کے ہندوستانی برادری کے ارکان سے خطاب کروں گا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’قطر میں، میں امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کا منتظر ہوں، جن کی قیادت میں قطر میں زبردست ترقی اور تبدیلی آرہی ہے۔ میں قطر میں دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ہمارے کثیر جہتی تعلقات تمام شعبوں میں گہرے ہوتے چلے گئے ہیں جن میں اعلیٰ سطح کے سیاسی تبادلے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری، ہماری توانائی کی شراکت داری کو مضبوط کرنا، اور ثقافت اور تعلیم میں تعاون شامل ہیں۔ دوحہ میں 800000 سے زیادہ تعداد میں ہندوستانی برادری کی موجودگی ہمارے عوام سے عوام کے مضبوط روابط کا ثبوت ہے۔

Tags: ابوظہبیقطرمتحدہ عرب اماراتمندرمودی
ShareTweetSend
Previous Post

ایک وقت ایسا آئے گا جب کانگریس کے لیڈر بی جے پی کے صدر ہوں گے: ادھو

Next Post

کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے: عام آدمی پارٹی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے: عام آدمی پارٹی

کسانوں کے حقوق کو کچلنے نہیں دیں گے: عام آدمی پارٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In