ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حماس کے حملے میں اب تک 500 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 8, 2023
in خاص خبریں
0
حماس کے حملے میں اب تک 500 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صہیونی حکام نے 300 ہلاکتوں کی تصدیق کی، جوابی کارروائی میں فلسطینیوں کو بھی بڑے نقصان کاسامنا

نئی دہلی/بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان آج دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رات بھر غزہ پر بمباری کی گئی، جس میں غزہ کا کثیر منزلہ فلسطین ٹاور ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی حکام نے 300 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی، جبکہ بتایا ہے کہ 1800 سے زیادہ اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ 100 اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔حماس کی جانب سے سینئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد افراد کو یر غمال بنا کر غزہ منتقل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

LATEST: Scary! Israel i airstrikes continues to bomb Gaza, Palestine#Israel #Palestine #Hamas #طوفان_الأقصى #Hezbollah #حماس pic.twitter.com/jnYcGYmYKb

— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 8, 2023

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، بمباری میں 250 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زائد زخمی ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے حماس کے انٹیلی جنس چیف کے گھر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں 6 مقامات پر اسرائیلی فورسز اور گزشتہ روز داخل ہونے والے فلسطینی مزاحمت کاروں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی سپلائی روک دی۔

NEW FOOTAGE ⚠️: Palestinian Freedom Fighters ???????????? seen parachuting down into Israel Territory ????????

This looks like PUBG Battle Royal. This is fucking insane ????#Israel_under_attack #Palestine
#Palestinian #Hamas #Iran #Israel pic.twitter.com/aU2On4E9fh

— Sam (@sambladeco) October 8, 2023

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے,جہاں 232 فلسطینی ہلاک اور 1,697 زخمی ہوئے ہیں

ادھر بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی رات بھر ایسی ویڈیوز دیکھتے رہے جن میں ان کے شہریوں کو بندوق کی نوک پر ان کے گھروں سے گھسیٹ کر نکالا جا رہا ہے اور انھیں غزہ کی طرف لے جاتے ہوئے اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ان مناظر سے اسرائیل میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اب ان ’مغویوں‘ کی بحفاظت بازیابی ہر ایک کے ذہن میں نقش ہو گئی۔ماضی میں جب بھی حماس اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بناتی تھی تو پھر قیدیوں کے بدلے انھیں مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا جاتا تھا۔ کچھ کو تو کئی برس بعد رہا کیا گیا۔ اس دوران حماس نے اس حکمت کے تحت ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کروایا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ حماس اب بھی ایسا ہی کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ان اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو آزاد کروائے گی۔

اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں سے ہر طرف دہشت کا سماں ہے

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان مغویوں کو نقصان پہنچا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔زمینی آپریشن کے بغیر ان مغویوں کی بازیابی ناممکن دکھائی دیتی ہے اور پھر ایسے آپریشن میں یہ بات بھی یقینی بنانی ہے کہ یہ مغوی دو طرفہ فائرنگ میں نہ مارے جائیں۔ اسرائیلی فوج ہزاروں زمینی فوجیواور ٹینکوں کے ساتھ غزہ کی سڑکوں کا رخ کر رہی ہے۔ کسی بھی وقت زمینی آپریشن کیا جا سکتا ہے۔
ذہن نشیں رہے کہ محاذ جنگ سے آنے والی متضاد نوعیت کی اطلاع کی تصدیق ذرائع ابلاغ کیلئے ممکن نہیں ہے،اسی درمیان بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی مصدقہ اعدادو شمار نہیں ہیں کہ حماس نے کتنے اسرائیلیوں کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم امریکہ میں اسرائیلی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر ’اغوا‘ کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 100 بتائی ہے۔سفارتخانے کے مطابق اغوا ہونے والوں میں فوجی اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ایکس، سابقہ ٹوئٹر، پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی سفارتخانے نے یہ بھی لکھا ہے کہ 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک بھی ہوئے ہیں اور 1800 تک زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے سرکاری طور پر ان اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلجھڑپحماس
ShareTweetSend
Previous Post

افغانستان میں زلزلے سے زائد از 2000 ہلاکتیں

Next Post

اسرائیل میں پھنسی نصرت بھروچا "محفوظ”

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل میں پھنسی نصرت بھروچا "محفوظ”

اسرائیل میں پھنسی نصرت بھروچا "محفوظ"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In