منگل, جون 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ایران میں 700 سے زیادہ احتجاج کارگرفتار

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 24, 2022
in خاص خبریں
0
ایران میں 700 سے زیادہ احتجاج کارگرفتار
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اخلاقی پولیس کے ہاتھوں زیرحراست خاتون کی موت کیخلاف شروع ہونے والے عوامی احتجاج کوکچلنے کی کوشش تیز

تہران(ایجنسیاں)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اخلاقی پولیس کے ہاتھوں زیرحراست خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک گیراحتجاجی مظاہروں سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کا اعلان کیا ہے اوراب تک 700 سے زیادہ افراد کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتے بھر جاری رہنے والے مظاہروں میں پینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنان اوردوسرے ذرائع نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں پچاس سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔ملک کے 31 میں سے بیشتر صوبوں میں مظاہرے پھیل چکے ہیں۔ایرانی خبررساں اداروں نے ہفتے کے روزخبردی ہے کہ بحیرہ کیسپین کے کنارے واقع شمالی صوبہ گیلان میں 739 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔جمعہ کے روزایران کے کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاستی سطح پر منظم ریلیاں نکالی گئیں اورفوج نے وعدہ کیا کہ وہ بدامنی میں کارفرماعناصرمیں موجود’دشمنوں‘ کا مقابلہ کرے گی۔سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران کو’’ان لوگوں کے ساتھ فیصلہ کن انداز میں نمٹنا چاہیے جو ملک کی سلامتی اور امن کی مخالفت کرتے ہیں‘‘۔
ابراہیم رئیسی شمال مشرقی شہرمشہد میں بدامنی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والے بسیج رضاکار فورس کے ایک رکن کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات کر رہے تھے۔صدر نےاحتجاج،عوامی نظم ونسق اورسلامتی میں خلل ڈالنے کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور پُرتشدد واقعات کو فساد قرار دیاہے۔ایران میں یہ مظاہرے ایک ہفتہ قبل شمال مغربی ایران میں ایک 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کے جنازے کے موقع پرشروع ہوئے تھے۔ انھیں خواتین کے لباس کی نگرانی اورحجاب کے قوانین نافذ کرنے والی اخلاقی پولیس 13ستمبر کو گرفتار کیا تھا اور وہ اخلاقی پولیس کے زیرحراست کوما میں چلی گئی تھیں اور 16ستمبر کو وفات پا گئی تھیں۔ان کی موت نے ایران میں شخصی آزادیوں پر پابندی، خواتین کے لیے سخت ضابطہ اخلاق اور پابندیوں سے دوچار معیشت سمیت دیگر مسائل پرغم و غصے کو جنم دیا ہے۔خواتین نے ان مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے اپنے نقاب کوتارتار کیاہے اور جلایا ہے اور بعض عورتوں نے اپنے سر کے بال تک کاٹ لیے ہیں۔انھوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔
یادرہے کہ 2019 میں ایندھن کی قیمتوں پراحتجاجی مظاہروں کے بعد ایران میں حکمران طبقے کے خلاف یہ دوسری بڑی احتجاجی تحریک ہیں۔تب ایرانی سکیورٹی فورسز کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1500 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ ایران میں انقلاب کے بعد تاریخ کا سب سے خونریز تصادم تھا۔

Tags: احتجاجایرانعوامی مظاہرہگرفتاری
ShareTweetSend
Previous Post

جرمن چانسلراولف شُلز کی سعودی عرب آمد

Next Post

پرینکا اورملالہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیاوائرل ہوئی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پرینکا اورملالہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیاوائرل ہوئی

پرینکا اورملالہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیاوائرل ہوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In