کیرانہ( مرسلین احمد) گھریلوتنازعہ اور پریشانی سے دوچار خاتون نے انتہائی خو ف ناک قدم اٹھا تے ہوئے اپنے ۳ معصوم بچوں کو زہر دے دیا جس سے بیٹے اوردونوں بیٹیوں کی موت ہوگئی ہے،ایک بیٹی کی موت اُس وقت ہوئی جب وہ جو میرٹھ میں زیر علاج تھی۔ پولیس نے ملزمہ ماں سلمیٰ کو حراست میں لے کر لاشوںکوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاہے۔ معاملہ میں والد کی شکایت پر قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔یہ معاملہتحصیل کیرانہ کے گاو¿ں پنجیٹھ کا ہے۔ گاو¿ں کا مرسلین لکڑی کے کام کے لیے دہلی گیا ہوا تھا۔ گھر میں اہلیہ سلمیٰ اور ۴ بچے تھے۔ الزام ہے کہ بیوی سلمیٰ نے شب میں کسی وقت بیٹے سعد (۸) بیٹی مصباح (۴) اور منتشا (۲) کوکوئی زہریلی چیز پلادی۔ جبکہ بیٹی زینب (۹) گاوں کے ہی مدرسہ میں پڑھنے گئی ہوئی تھی۔ آج صبح لگ بھگ ١٠ بجے گھر والوں نے تینوں بچوں کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔ بیوی اور رشتہ داروں نے مرسلین کو اس کی اطلاع دی۔ خبرملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس تینوں بچوں کو سی ایچ سی لے گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے سعد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ دونوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میںہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ راستہ میں ہی مصباح کی موت ہو گئی۔ منتشا کو تشویشناک حالت میں میرٹھ لے جاگیا،جہاں اس کی موت ہوگئیہے۔ دوسری جانب مرسلین نے بھی دہلی سے گھر پہنچ کر بیوی پر زہر دے کر بچوں کو مارنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو شکایت دی۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر طبی کارروائی کے لیے بھیج دی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے بچوں کی ملزمہ ماں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ جائے حادثہ سے پولیس نے کچھ مشکوک اشیا، اسٹیل کا ایک جگ اور بچوں کے قے شدہ کپڑے بھی قبضہ میں لے لیے ہیں۔ کوتوالی انچارج انسپکٹر پنکج کمار تیاگی کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مقدمہ میں بچوں کے والد کی مدعیت میں ملزمہ سلمیٰ کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
نوٹ:












