ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

درگاہ پر دعویٰ سے مسلم پرسنل لا بورڈ خفا

ملک کی مختلف عدالتوں میں یکے بعد دیگرےمساجد اور درگاہوں پر دعووں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار فکرمندی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 28, 2024
in دیارِ ملت, دیار وطن
0
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس بات پر سخت برہمی اور تشویش کا اظہار کر تا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں یکے بعد دیگرےمساجد اور درگاہوں پر دعووں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ابھی سنبھل کی جامع مسجد کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ عالمی شہرت یافتہ اجمیر کی درگاہ پر سنکٹ موچن مہادیو مندر ہو نے کا دعویٰ کر دیا گیا۔آج یہاں جاری ایک ریلیزمیں مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اجمیر کی مقامی عدالت ویسٹ سول کورٹ نے اس عرضی کوسماعت کے لئے بھی منظور کرلیااور فرقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔ شکایت کنندہ نے درگاہ کمیٹی، مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور اور مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کو مدعا علیہ بنا یا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں سے متعلق قانون ” پلیسیس آف ورشپ ایکٹ 1991کی موجودگی میں اس طرح کے دعوے قانون اور دستور کا کھلا مذاق ہیں۔ پارلیمنٹ میں یہ قانون لاتے وقت یہ واضح کیا گیا تھا کہ 15 اگست1947 کو جس عبادت گاہ کی(مسجد،مندر، گرودوارہ، بودھ وہار، چرچ وغیرہ) کی جو پوزیشن ہےوہ علیٰ حالیہ باقی رہے گی اور اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

دراصل اس کا مقصد بالکل واضح تھا کہ بابری مسجد کے بعد اب کسی اور مسجد یا دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو نشانہ نہ بنا یا جا سکے۔ تاہم یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ گیان واپی مسجد، وارانسی، متھرا کی شاہی عیدگاہ، بوجھ شالہ مسجد،( مدھیہ پر دیش)، ٹیلے والی مسجد لکھنؤ اور سنبھل کی جامع مسجد کے بعد اب اجمیر کی تاریخی درگاہ پر دعویٰ کر دیا گیا مزید بر آں یہ کہ اس قانون کے ہو تے ہوئے عدالت نے عرضی گزار وشنو گپتا کی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا اور اس پر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ ہندوفریق نے دعویٰ کیا کہ درگاہ کی زمین پر بھگوان شیو کا مندر تھا ،جس میں پوجا اور جل ابھیشیک ہوا کر تا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے دوران ،بنچ نے نہ صرف یہ کہ اس قانون کا حوالہ دیا بلکہ یہاں تک کہا کہ اس ایکٹ کی موجودگی میں کوئی نیا دعویٰ پیش نہیں کیا جا سکے گا لیکن جب گیان واپی مسجد پر نچلی عدالت نے دعویٰ قبول کر لیا تو مسلم فریق عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ کہہ کر اپنا کیس لے گیا کہ ” پلیسیس آف ورشپ ایکٹ کی موجودگی میں اس دعویٰ کو عدالت کو قبول نہیں کر نا چاہیے تاہم عدالت نے اس پر نرمی اختیار کرلی کہ سروے کئے جانےسے 1991کے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو تی۔ جس کا نتیجہ ہے کہ متھرا کی شاہی عید گاہ، لکھنؤ کی ٹیلہ والی مسجد کے بعد سنبھل کی جامع مسجد اور اجمیر کی درگاہ پر دعویٰ کر دیا گیا۔

ڈاکٹر الیاس نے چیف جسٹس آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ فی الفور اس معاملہ کا ازخود نوٹس لے کر نچلی عدالتوں کو پابند کریں کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں کسی اور تنازعہ کے لئے دروازہ نہ کھولیں گی۔ اسی طرح یہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس قانون کو سختی سے نافذ کریں بصورت دیگر اس بات کا اندیشہ ہے کہ پورے ملک میں دھماکہ خیز صورت حال پیدا ہو جائے گی جس کے لئے عدالت عظمیٰ اور مرکزی حکومت ذمہ دار ہوںگی ۔

Tags: اجمیرجامع مسجددرگاہڈاکٹر سید قاسم رسول الیاسسنبھلسنکٹ موچن مہادیو مندرقانونمساجدمسلم پرسنل لا بورڈ
ShareTweetSend
Previous Post

طلبہ کے تئیں بے حس ہے یوگی حکومت:اکھلیش

Next Post

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In