ہفتہ, فروری 28, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ حیات وخدمات کے عنوان سے قومی کانفرنس

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 28, 2023
in دیارِ ملت
0
مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ حیات وخدمات کے عنوان سے قومی کانفرنس
0
SHARES
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ممتاز پی جی کالج میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ حیات وخدمات کے عنوان سے ایک عظیم الشان قومی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کی صدارت ممتاز فقیہ مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کی۔ اس کی نظامت انجمن کے سکریٹری سید اطہر نبی ایڈوکیٹ منیجر ممتاز پی۔جی۔کالج نے کی۔ افتتاحی خطاب امام عیدگاہ لکھنؤ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کیا۔ اس کانفرنس میں ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی ، ناظر عام ندوۃ العلماء مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی، پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد یونی ورسٹی جودھ پور، اساتذہ دارالعلوم ندوۃ العلماء مولانا عتیق احمد بستوی اور مولانا محمد خالد غازی پوری ندوی نے خطاب کیا۔کانفرنس کا آغاز قاری قمر الدین استاد دارالعلوم فرنگی محل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔کانفرنس کا اختتام انجمن کے صدر چودھری شرف الدین کے کلمات تشکر پر ہوا۔
اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، دانش وران ملت، مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داران، مدارس کے اساتذہ کرام اور عوام نے شرکت کرکے مولانا رابع حسنیؒ سے اپنی گہری عقیدت ومحبت کااظہار کیا۔
مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی نے کہا مولانا رابع ندویؒ کی وفات پوری امت اسلامیہ کے لیے بڑا حادثہ ہے۔ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ وہ امت اسلامیہ کے لیے نقطہ اتفاق تھے۔ ہر حلقے اور ہر مسلک میں ان کو محبت وعقیدت کی نگاہ سے دیکھاجاتاتھا۔ وہ اس وقت مسلمانوں کاسب سے بڑا مرجع تھے۔ مولانا رحمانی نے کہا کہ مولانا ندوی کو عالم اسلام خصوصاًعرب دنیا میں بہت قدر اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ان کے عہد صدارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بہت حکمت کے ساتھ اہم اور مشکل مسائل کا کام یابی کے ساتھ سامنا کیا اور بورڈ نے اتحاد ملت اور تحفظ شریعت کے کارواں کو ان کی رہ نمائی میں جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ندوۃ العلماء کے ناظم کی حیثیت سے مولاناؒ کے دور میںنہ صرف یہ کہ متعدد تعمیری کام ہوئے ، دارالعلوم کی مسجد کی توسیع ہوئی بلکہ دارالعلوم میں تعلیمی معیار کو بھی بہتر سے بہتربنایا گیا۔ بڑی تعداد میں ندوے کی نئی شاخیں کھولی گئیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریر کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہاکہ حضرت مولانا بلاشبہ ایک عہد آفریں اور تاریخ ساز شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے ۹۴ برس کی طویل عمر پائی۔ وہ اسلامی شریعت پر عامل اور طریقت کے حامل تھے۔ وہ عربی اور اردو کے بلند پایہ مصنف اور صحافی تھے۔ مولانا رابع حسنی ؒ اور علمائے فرنگی محل سے گہرا تعلق تھا جس کااظہار انہوں نے اپنی تحریروں و تقریروں میںکیا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ مسلکی اختلافات سے بالا تر تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جس بنا پر ان کو مسلسل چار بار بلا مقابلہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا۔
پروفیسر اختر الواسع نے مولانا رابع حسنی سے اپنی خصوصی عقیدت ومحبت کااظہار کیا۔ انہوںنے مولانا کو عالم اسلام کی متفقہ شخصیت قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ مولانا مرحوم ماہر تعلیم ، عربی کے مایہ ناز ادیب، بافیض استاد ومربی تھے۔ ان کی ذات سے ملک کے تمام مسلمانوں کو بڑی تقویت حاصل تھی۔ مسلمانوں کے شرعی مسائل سے ان کی گہری وابستگی تھی۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ ملی تنظیموں اور تعلیمی اداروں سے گہرا تعلق رکھتے تھے۔
مولانا سید بلال حسنی ندوی نے مولانا رابع حسنی ؒ کے اوصاف وکمالات ، حیات اور خدمات کاتفصیلی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم جید عالم دین تھے۔ مولانا مرحوم اسلامی شریعت کے پابند اور سنت رسول کے متبع تھے۔ انہوںنے اپنی حیات مبارک کا اکثر حصہ درس وتدریس میں گزارا۔ ان کی زندگی طلبہ کے لیے خاص طور پر قابل تقلید تھی۔انہوں نے ملک وملت کی رہ نمائی کی۔
مولانا سید جعفر مسعود حسنی نے مولانا مرحوم کی علمی وتصنیفی خدمات کابیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانامرحوم فطری ادیب اور بلند پایہ اہل قلم تھے۔ اس کا ثبوت ان کی درجنوں کتابیں اور مشہور زمانہ جریدہ’’الرائد‘‘ لکھنؤ ہے۔ مولانا مرحوم مرشد الامت تھے۔ تصوف وسلوک کے اعلیٰ مراتب پر فائز تھے۔ مولانا مرحوم معروف دینی، علمی اور دعوتی ادارے مجلس تحقیقات ونشریات اسلام کے صدر تھے۔ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے نائب صدر تھے۔ اسی کے ساتھ وہ ملک وبیرون ملک کے متعدد علمی وتعلیمی اداروں اور تنظیموں کے سرپرست تھے۔
مولانا عتیق احمد بستوی نے مولانامرحوم کی علمی وفقہی بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں سے باخبر عالم دین تھے۔ وہ فقہ اسلامی کے جدید مسائل اور ان کے حل سے گہری دل چسپی رکھتے تھے۔
مولانا محمد خالد غازی پوری ندوی نے کہا کہ مولانا مرحوم قرآن کریم، احادیث نبویؐ اور اسلامی فقہ سے گہری واقفیت رکھتے تھے۔ ان کو عربی زبان وادب کی تفہیم وتدریس کا ملکہ حاصل تھا۔ وہ جغرافیہ اور فلکیات کے بڑے عالم تھے۔
اجلاس کی ابتدا میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی اولڈ ایج ہوم وظفریاب جیلانی نرسنگ کالج کے سنگ ہائے بنیاد مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی نے اپنے دست مبارک سے رکھے۔اجلاس میںانجمن کے رکن سیدبلال نورانی اورسابق پرنسپل ممتاز کالج ڈاکٹراے۔رحیم نے مولانا رابع اولڈ ایج ہوم کے لیے بالترتیب دولاکھ اورایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سید اطہر نبی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی شخصیت انتہائی نرم دل ، خاموش مزاج اور ادب شناس تھی۔ وہ علم وعمل کے پیکر ، اخلاص وللہیت کے خوگر، مسلم پرسنل لا بورڈ کے سالار، اسلاف کی یادگار ، ملت کے رمز شناس تھے۔ ان سے منسوب’’اولڈ ایج ہوم‘‘ کے قیام کامقصد ان کی خدمات کا یک گونہ اعتراف ہے۔
اجلاس میں پروفیسر سید وسیم اختر چانسلر انٹگرل یونیو رسٹی اور پروفیسر عباس علی مہدی وائس چانسلر ایرا یونی ورسٹی نے بھی مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Tags: انجمن اصلاح المسلمینحیات وخدماتمولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ
ShareTweetSend
Previous Post

نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح

Next Post

کلیم الحفیظ کی رہائش گاہ پر شعری نشست کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کلیم الحفیظ کی رہائش گاہ پر شعری نشست کا انعقاد

کلیم الحفیظ کی رہائش گاہ پر شعری نشست کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In