جمعرات, جون 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں خاتون ارکان کا غلبہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 25, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں خاتون ارکان کا غلبہ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویلنگٹن(ایجنسیاں): میں نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک خاتون سیاست دان سوریا پیک میسن نے منگل کو لیبرپارٹی کی نئی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس طرح اب پہلی بارنیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مجلس قانون ساز میں اب 60 خواتین اور 59 مرد شامل ہیں۔
پیک میسن نے منگل کو ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کچھ عرصے سے بڑھتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے ایک خاص دن ہے، لیکن یہ اوٹیاروا نیوزی لینڈ کے لیے ایک تاریخی موقع بھی ہے۔ یہ صرف تھوڑی دیر کی بات ہےاور میرے خیال میں جلد ہی ہم سب مل کر معاملات کو چلائیں گے۔
تاہم نیشنل پارٹی کی قانون سازجوڈتھ کولنز نے منگل کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ سیاست میں صنفی برتری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیوزی لینڈ میں تمام خواتین کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے، انہوں نےزور دیا کہ ابھی اس سلسلے میں مزید کام کرنا ہوگا۔
وائس آف امریکہ کے نامہ نگار فل مرسر نے سڈنی سے ارسال کردہ رپورٹ میں بتایاہے کہ 1893 میں نیوزی لینڈ پہلا ملک تھا جس نے خواتین کو پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ کینیڈا اور برطانیہ کو ایسا کرنے میں مزید 25 سال لگے۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیاست میں صنفی نمائندگی کے حوالے سے منگل کا دن سنگ میل ثابت ہوا ہے جو "اہم اور خوش کن ہے۔”
پیک میسن وہ پہلی نئی قانون سازبھی ہیں جنہوں نے نئے بادشاہ چارلس سوم سےوفاداری کا حلف اٹھایاہے۔ برطانوی بادشاہ علامتی طور پر نیوزی لینڈ کا سربراہ مملکت بھی ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد 1990 کی دہائی تک بہت کم رہی۔ خواتین کی شرکت میں 1996 میں اضافہ ہوا جب مخلوط ممبران کی متناسب نمائندگی کا ایک نیا ووٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا۔
نیوزی لینڈ جنوبی بحرالکاہل ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 50 لاکھ ہے۔

Tags: پارلیمنٹنیوزی لینڈ
ShareTweetSend
Previous Post

کپواڑہ میں دراندازی کی ناکام کوشش، تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

Next Post

کرونا وبا کی تمام پیش رفت پر گہری نظر ہے: سعودی وزیر صحت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرونا وبا کی تمام پیش رفت پر گہری نظر ہے: سعودی وزیر صحت

کرونا وبا کی تمام پیش رفت پر گہری نظر ہے: سعودی وزیر صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In