پیر, مارچ 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کسی کی ملکیت نہیں چھینی جائے گی: کرن رجیجو

وقف سے متعلق نیا قانون وقف املاک کے نظم و نسق سے جڑے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 23, 2025
in دیار وطن
0
… ججوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی ضروری: رجیجو
0
SHARES
101
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) مرکزی اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کا مقصد سابقہ قانون کی خامیوں کو درست کر کے وقف بورڈ کی کارکردگی میں بہتری لانا اور ضرورت مند و پسماندہ مسلمانوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ ممبئی میں منگل کے روز بی جے پی کے ریاستی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یہ نیا قانون وقف املاک کے نظم و نسق سے جڑے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس سے کسی فرد یا گروہ کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترمیمی قانون کے تحت رجسٹرڈ یا نوٹیفکیشن کے تحت اعلان کردہ وقف املاک کو چھیڑا نہیں جائے گا، اور وقف بورڈ کو اب کسی بھی جائیداد کو من مانی طور پر وقف قرار دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔ رجیجو کے مطابق یہ ترمیم ان مبالغہ آمیز اور غیر منصفانہ دعوؤں پر روک لگائے گی جن کے تحت کبھی پورے گاؤں کو بھی وقف قرار دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اس قانون کو متعدد غریب مسلمانوں، سماجی تنظیموں اور برادریوں کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ بوہرہ، احمدیہ اور دیگر پسماندہ مسلم برادریوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کے دیرینہ مطالبات کو اس قانون میں شامل کیا گیا۔ خاص طور پر وقف ایکٹ کی دفعہ 40 کو منسوخ کرنا ایک اہم قدم ہے، جس کا ماضی میں بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوا تاکہ نجی املاک کو وقف کے دائرے میں لایا جا سکے۔
کرن رجیجو نے یہ بھی اعلان کیا کہ نئے ضوابط کے تحت اب وقف اثاثوں کے متوالوں کو چھ ماہ کے اندر ایک مرکزی پورٹل پر اپنی جائیداد کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔ یہ پورٹل وقف اثاثہ جات کی رجسٹریشن، آڈٹ، قانونی کارروائی اور انتظام سے متعلق تمام عمل کو خودکار بنائے گا، جس سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔

مزید یہ کہ اگر وقف جائیداد سے متعلق کوئی تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو ضلع کلکٹر کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اسے حل کرے اور ریاستی حکومت کو رپورٹ کرے۔اس پریس کانفرنس کے موقع پر بی جے پی کی ریاستی جنرل سکریٹری میدھا کلکرنی، ریاستی چیف ترجمان کیشو اپادھیائے، اقلیتی محاذ کے ریاستی صدر ادریس ملتانی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Tags: اقلیتی امورپارلیمانی امورپورٹلتنازعہریاستی حکومتنجی املاکنوٹیفکیشنوقفوقف اثاثہ جات
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش کمار کے خلاف عوامی ناراضگی:طارق انور

Next Post

کشمیر میں بڑا کریک ڈاؤن، چھاپےاور تلاشیاں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر میں  بڑا کریک ڈاؤن،  چھاپےاور تلاشیاں

کشمیر میں بڑا کریک ڈاؤن، چھاپےاور تلاشیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In