لکھنؤ:آج انتخابی مہم کے آخری دن سماج وادی پارٹی کی میئر امیدوار وندنا مشرا کی سماج وادی پارٹی کے ساتھ ساتھ اس کی فرنٹ تنظیم، ضلع صدر، ضلع انچارج، شہر صدر اور پوری ایس پی ٹیم، وارڈ انچارج پوری طاقت کے ساتھ جمع ہوئے ۔ جہاں سابق وزیر اروند سنگھ گوپ خود انتخابی مہم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ لکھنؤ یونیورسٹی سمیت ڈگری کالجوں کے طلبہ یونینوں کے سابق صدور براہ راست اروند سنگھ گوپ کو انتخابی اپ ڈیٹس دے رہے ہیں اور علاقوں میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ ایس پی امیدوار وندنا مشرا کے حق میں بھاری ووٹنگ حاصل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔دوسری طرف، ایس پی امیدوار وندنا مشرا 6 درجن وارڈوں میں کارپوریٹر امیدواروں کے ساتھ روڈ شو اور جلوسوں میں حصہ لے کر ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہی ہیں۔ مہم کے آخری دن وہ بجلی پاسی قلع پہونچی اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وہ سیدھے ایس پی لیڈر انوراگ مشرا کے ایمیٹی کالج کے قریب گوشالہ پہنچیں۔ یہاں انہوں گایوں کی خدمت کی، انہیں گڑ کھلایا اور اس کا آشیرواد لیا۔یہاں سے مختلف وارڈوں کے موٹر سائیکل جلوس میں شرکت کرتے ہوئے گڈی کنورہ میں جلوس میں شامل ہوئے، یہاں سے کونسلر کے امیدوار سبھاش اور انیس راجہ بھی ریلی میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد وندنا مشرا مالویہ نگر وارڈ پہونچیں۔ یہاں انہوں نے کونسلر امیدوار پروین سنگھ سے ملاقات کی اور پد یاترا نکال کر ووٹروں سے ووٹ مانگی۔ یہاں سے وہ اسنیح نگر پہونچی، جہاں شہر صدر سشیل دکشٹ کے ساتھ وارڈ کا دورہ کیا اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وہ جے سی بوس وارڈ میں کارپوریٹر یاور حسین ریشو کے موٹر سائیکل جلوس میں شامل ہوئیں اور علاقہ کے لوگوں سے ووٹ مانگی۔ اس کے بعد انہوں نے راجندر نگر وارڈ میں کونسلر امیدوار ششانک شیکھر مشرا کے ساتھ راجندر نگر ہاٹا انگار شاہ اور چمرہیہ جھونپڑیوں کا دورہ کیا اور ووٹ مانگی۔ یہاں سے میئر امیدوار وندنا مشرا نے وارڈ میں کونسلر امیدوار کے ساتھ والمیکی مندر گئیں اور بستی میں عوامی رابطہ کیا۔ اس والمیکی برادری کے سینکڑوں نوجوانوں نے وندنا جی کو یقین دلایا کہ وہ اس بار وندنا مشرا جی کو پورا تعاون دیں گے اور ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں گے۔