بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کیرالہ کے ایک عیسائی کنونشن سنٹر میں بلاسٹ سے ایک شخص کی موت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 29, 2023
in خاص خبریں
0
کیرالہ کے ایک عیسائی کنونشن سنٹر میں بلاسٹ سے ایک شخص کی موت
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیرالہ کے اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر اجیت کمار نے بتایا کہ ہال میں دو بم دھماکے ہوئے

کوچی: کیرالہ کے کوچی میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی بتائے گئے ہیں۔ان دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 36 افراد کے زخمی ہونے کی حکام نے تصدیق کی ہے۔ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہوواہ وٹنس کنونشن سینٹر میں یہ پروگرام تین دن سے جاری تھا۔ اتوار اس کا آخری دن تھا۔یہووا وٹنس ایک مسیحی برادری ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ کیرالہ کے اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر اجیت کمار نے بتایا کہ ہال میں دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے کے وقت ہال میں تقریباً دو ہزار افراد موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ آئی ای ڈی کی وجہ سے ہوئے۔ ریاست کے ڈی جی پی شیخ درویش نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے موقع پر پہنچنے کے فوراً بعد ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔
ڈی جی پی نے سوشل میڈیا پر کسی بھی نفرت انگیز پیغامات کے خلاف خبردار کیا ہے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

????4 IED blasts rock #Kerala
????1 killed, 36 injured at Jehovah's Witness prayer meet
????2000 people attending
????NIA begins probe pic.twitter.com/hzHDVvsvAg

— Cheap Politics (@CheapPolitiks) October 29, 2023

کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق وجین نے کہا، ’’تمام اعلیٰ عہدیدار ایرناکولم میں ہیں۔ ڈی جی پی بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ ہم اس واقعے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہمیں مزید معلومات درکار ہوں گی’’۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل کیرالہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں فلسطینی باغی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے ورچوولی طور پر شرکت کی تھی۔
کیرالہ کے ڈی جی پی شیخ درویش نے کہا ہے کہ زمرا انٹرنیشنل کنٹینمنٹ سینٹر میں صبح تقریباً 9.30 بجے دھماکہ ہوا۔ اتوار کو اس پروگرام کا آخری دن تھا۔
انہوں نے بتایا، "یہاں یہووا وٹنس کا پروگرام چل رہا تھا۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ایک شخص کی موت ہو چکی ہے جبکہ 36 افراد زیر علاج ہیں۔ سینئر پولیس افسران معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ جوبھی اس واقعہ کے پیچھے ہوگا،اسے پکڑ کر سزا دی جائے گی۔”
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ایک آئی ای ڈی ڈیوائس سے ہوا۔ڈی جی پی نے کہاکہ "ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میں امن برقرار رکھنے اور سوشل میڈیا پر کسی قسم کی نفرت انگیز پوسٹ نہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔”
کیرالہ کے اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر اجیت کمار نے بی بی سی سے وابستہ صحافی عمران قریشی کو بتایا کہ ہال میں دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے کے وقت ہال میں تقریباً دو ہزار افراد موجود تھے۔ کیرالہ کے وزیر صنعت پی راجیو نے کہا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور امدادی کاموں کے لیے فائر ٹیم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے ہیلتھ ورکرز کو جلد از جلد ڈیوٹی پر واپس آنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے بہتر علاج کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کلامسری میڈیکل کالج، ایرناکولم جنرل اسپتال اور کوٹیم میڈیکل کالج کو بھی ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ دریں اثئاء خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے فوری طور پر انسداد دہشت گردی این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیموں کو کیرالہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ امت شاہ نے پنارائی وجین سے بات کی ہے اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے۔

Shocked and dismayed by the news of a bomb attack on a religious gathering in Kerala. https://t.co/orisy8neSD
I condemn it unreservedly & demand swift police action. But that’s not enough. To see my state falling prey to the mentality of killing and destruction is tragic. I urge…

— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) October 29, 2023

دریں اثناء کانگریس لیڈر اور کیرالہ کے ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہ ایک مذہبی اجتماع پر بم دھماکے کی خبر سے صدمے میں ہیں۔
انہوں نے لکھا، "میں اس کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں اور پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ہماری ریاست کو قتل و غارت گری کی ذہنیت کا شکار ہوتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ میں تمام مذہبی رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے واقعات کی مذمت کریں اور ہر کسی کو بتائیں کہ تشدد کے ذریعے کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے تو وہ اور زیادہ تشدد ہے "۔
یاد رہے کہ جمعے کو کیرالہ کے ملاپورم میں ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں حماس لیڈر خالد مشعل نے ورچوئلی تقریر کی تھئ ۔ اس تقریب کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا، جس کے بعد بی جے پی نے ریلی کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس ریلی کا اہتمام کیرالہ کی جماعت اسلامی ہند کے یوتھ ونگ سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ نے فلسطینیوں کی حمایت میں کیا تھا۔اس پر کیرالہ بی جے پی کے صدر کے۔ سریندرن نے کہا، "حماس کے رہنما خالد مشعل کی ورچوئل تقریر تشویشناک ہے۔ پنارائی وجین کی کیرالہ پولیس کہاں ہے؟ ‘فلسطین کو بچانے’ کے نام کے پروہ حماس کی تعریف کر رہی ہیں جو ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ وہ ان کے رہنما کو یودھا کہہ رہے ہیں،یہ ناقابل قبول ہے۔”
اس کے جواب میں کیرالہ کی جماعت اسلامی ہند کے یوتھ ونگ سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ کے سربراہ صہیب سی ٹی نے کہا کہ حماس کے رہنما کاکسی ریلی میں شرکت کرنا "نہ تو غیر معمولی ہے اور نہ ہی غیر قانونی” ہے۔ انہوں نے کہا کہ "حماس ہندوستان میں کالعدم تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی ہندوستان نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اس سے قبل بھی حماس کے رہنما کیرالہ میں کئی پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔ حماس ایک باغی تحریک ہے۔”

Tags: بلاسٹکنونشن سنٹرکیرالہ
ShareTweetSend
Previous Post

القسام بریگیڈ کا اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Next Post

جمہوریت کو بچانے کیلئے موجودہ حکومت کو ہٹانا ہوگا: دگ وجے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس صدر کے لیے دگ وجے سنگھ متوقع امیدوار

جمہوریت کو بچانے کیلئے موجودہ حکومت کو ہٹانا ہوگا: دگ وجے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In