دیندارپلی: تلگودیشم پارٹی بھاکراپیٹ شاخ کے زیراہتمام یہاں آج "اناکینٹین”کااہتمام کیاگیا۔ منڈل مھیلادل صدر”محترمہ چٹما”نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی حکومت کے دورمیںقائدتلگودیشم پارٹی چندرابابونایوڑونے ریاست کے کئی مقامات پر”اناکیانٹین”منعقدکیاتھا، جس سے سینکڑوںغرباء استفادہ کرررہے تھے۔لیکن جیسے ہی وائی ایس جگن موہن ریڈی صاحب نے قیادت سنبھالافوری "اناکیانٹین”ختم کردئے، جس سے کئی غرباء پریشان ہیں۔ اس کے باوجودہم نے اپنی ذاتی اخراجات سے "ا نا کینٹین "چلارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھاکراپیٹ جیسے ایک دیہات میںجہاںہرجمعرات کوبازارلگتاہے، آس پاس کے کئی دیہات سے لوگ ترکاری وغیرہ کی خریداری کے لئے آتے ہیںان کے لئے کھانے کی بہت تکلیف ہوتی ہے، اسی کے پیش نظرمقامی پارٹی کے زیرنگرانی ہرجمعرات "اناکیانٹین”منعقدکیاجاتاہے، جس سے کئی لوگ استفادہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج پانچ سوسے زائدلوگوںنے اس "اناکینٹین”سے استفادہ کیا۔ انہوںنے دعویٰ کیاکہ عام انتخابات 2024ء میںتلگودیشم پارٹی حکومت قائم کرے گی، دوبارہ تما م ” ا نا کیا نٹین "کھول دئے جائیںگے۔اس موقعہ پرمنڈل مینارٹی صدر شیخ منورشریف، اسٹیٹ مینارٹی سکریٹری شیخ مولاعلی،بھاکراپیٹ گرام پنچایت صدروینکٹارتنم، لوکاناتھم، سریندرریڈی، سابق سرپنچ رمیش، وینکٹ رامیااورداسری وجئے وغیرہ نے خدمات انجام دیا۔ یہ جانکاری صحافی کریم اللہ خاں نے کرنول سے دی ہے۔