علی گڑھ، 9 مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں نے جی 20 پروگراموں کی کڑی میں کئی تقریبات اور مقابلوں کا اہتمام کیا جن میں طلباء نے ہندوستان کی جی 20صدارت کا جشن منایا اور ’واسودھیو کٹمبکم‘ یعنی دنیا ایک کنبہ ہے کا پیغام عام کیا۔اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول (منٹو سرکل) میں’الیکٹرانک آلات پر زیادہ انحصار نوعمر افراد کی پیدائشی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کر رہا ہے‘ اور ’ماحولیاتی تبدیلی میں کارپوریشنوں سے زیادہ افراد کی غلطی ہے‘ کے عنوانات پر جونیئر اور سینئر زمروں میں انٹر اسکول ڈبیٹ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اسکول کے آڈیو ویژول لیب میںمنعقدہ اس مقابلے میں اے ایم یو کے سبھی اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔انگلش ڈبیٹ مقابلے کا مقصد جی 20 چوٹی کانفرنس کے حوالے سے بیداری پیدا کرناتھا۔ ڈبیٹ کے موضوعات کا انتخاب جی 20 کانفرنس کے ایجنڈے کے مطابق کیا گیا۔ طلباء نے دیئے گئے موضوعات کے حق میں اور مخالفت میں اپنی رائے پیش کی۔پروگرام سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسفر علی خاں، ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو نے ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جی 20 کے ایجنڈے اور موضوعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر صفیہ اختر کاظمی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، الیکٹریکل انجینئرنگ، زیڈ ایچ سی ای ٹی، اے ایم یو، اور ڈاکٹر صدف فرید، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ انگریزی، ویمنس کالج، اے ایم یو نے ڈبیٹ مقابلے میں جج کے فرائض انجام دئے ۔ ایس ٹی ایس اسکول کے پرنسپل اور اے ایم یو اسکولوں میں جی 20 تقریبات کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مسٹر فیصل نفیس نے مقابلے کے فاتحین اور سبھی شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ’’یہ ہمارے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ہندوستان جی 20 سربراہی اجلاس کی قیادت کر رہا ہے جو ملک کی تاریخ کے لئے ایک عظیم لمحہ ہے‘‘۔جونیئر زمرہ میں ایس ٹی ایس اسکول کے ماسٹر محمد سعد، اور اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول بوائز کے ماسٹر مینک چودھری اور ماسٹر محمد کیف نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ احمدی اسکول کے ماسٹر ارون کمار نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔
سینئر زمرہ میں ایس ٹی ایس اسکول کے ماسٹر مانیا گپتا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایس ٹی ایس اسکول کے ماسٹر ایاز عبداللہ اور سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) کے ماسٹر یوسف رضا نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ڈاکٹر تنویر حسین خاں اور ملک محمد ارشد نے مقابلے کی تیاری میں طلباء کی رہنمائی کی۔ آخر میں ایس ٹی ایس اسکول کی کلچرل کوآرڈینیٹر محترمہ نسرین فاطمہ نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔ پروگرام کی نظامت مسز غزالہ تنویر نے کی۔دوسری طرف ، آر ایم پی ایس اے اے ایم یو سٹی اسکول نے جی 20 پروگراموں کے تحت ایک انٹر اسکول کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔پانچ اسکولوں بشمول سینئر سیکنڈری اسکول گرلز، ایس ٹی ایس اسکول، اے بی کے ہائی اسکول، اے ایم یو گرلز اسکول اور میزبان آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول نے کوئز مقابلے میں حصہ لیا۔ پرنسپل جناب تنویر نبی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اسفر علی خاں نے مقابلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے طلباء کو دنیا کے جی 20ممالک کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا اور اس تقریب کی میزبانی کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔مقابلہ تین راؤنڈز، کوئز، سین/اسکور اور ریپڈ فائر میں مکمل ہوا۔ تینوں راؤنڈ میں آر ایم پی ایس اے اے ایم یو سٹی اسکول 105 نمبروں کے ساتھ پہلے مقام پر رہا جبکہ سینئر سیکنڈری اسکول گرلز نے 90 نمبروں کے ساتھ دوم اور سیدنا طاہر سیف الدین اسکول نے 80 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اے بی کے ہائی اسکول 75 نمبروں کے ساتھ چوتھے اور اے ایم یو گرلز اسکول 50 نمبروں کے ساتھ پانچویں مقام پر رہا۔کوئز مقابلے کی جیوری میں پروفیسر فضل الرحمان، پروفیسر انور شہزاد، مسٹر شاہد جلیل اور مسٹر محمد شوکت انصاری شامل تھے۔ محمد شعیب، محمد فیضان اور عظیم بیگ نے تکنیکی تعاون کیا ۔ پروگرام کی کوآرڈنیٹر محترمہ انور سلطانہ تھیں، جب کہ ڈاکٹر فیاض الدین نے شکریہ ادا کیا۔ کوئز راؤنڈ کی نظامت ڈاکٹر محمد رضوان عالم اور جناب سعید انور نے کی۔ اس موقع پر مسٹر نعیم، محمد اقبال، افسر علی اور ڈاکٹر ذوالفقار وغیرہ موجود رہے۔