اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

کرفیواورفسادات کی جگہ اب ہے ترقی کی حکمرانی:یوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 18, 2024
in سیاست
0
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بلندشہر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے میعاد کار میں فساد اور کرفیو عام بات تھی جبکہ ان کی حکومت میں پختہ نظم ونسق کی وجہ سے ترقی کا راج قائم ہے۔سکندرآباد میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ عقیدہ، سیکورٹی و استحکام کے لئے بی جے پی ضروری ہے۔ ایس پی۔ بی ایس پی و کانگریس کے لوگ کرفیو والے ہیں۔ ان کے راج میں مہینوں کرفیو رہتا تھا لیکن آج ریاست میں کرفیو نہیں ہے۔ فساد کراکر یہ لوگ ریاست کو افراتفری میں مبتلا رکھتے تھے۔وہ فساد کی پالیسی چلاتے تھے، ہم ترقی کی پالیسی چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا’آج ہم سب ایک نئے ہندوستان میں ہیں۔ جو لوگ 2014 کے انتخابات کے گواہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس وقت ہندوستان کیسا تھا۔ وہ موجودہ نسل اور نئے ووٹرز کو بتائیں کہ اس سے پہلے عوام میں ناراضگی اور عدم اعتماد تھا۔ ملک میں دہشت گردی، نکسل ازم اور علیحدگی پسندی عروج پر تھی۔ملک کے تمام اداروں میں کرپشن اپنے عروج پر تھی۔ نوجوان مایوس تھا اور کسان خودکشی کر رہا تھا۔
یوگی نے کہا کہ دس سالوں میں ہم نے بدلتا ہوا ہندوستان دیکھا ہے۔ نکسل ازم اور دہشت گردی وغیرہ جیسے مسائل حل ہو چکے ہیں۔ کانگریس نے مسئلہ دیا۔ جموں سمیت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا۔ آئے روز دھماکے ہوتے تھے، بے گناہ لوگ مرتے تھے۔خاندان تباہ ہوئے، لیکن کانگریس والے تماشائی بنے رہے۔ ایک بار بھی یہ لوگ دہشت گردی کے خلاف بولنے کو تیار نہیں تھے لیکن آج آرٹیکل 370 ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جیور میں بننے والا ایشیا کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ترقی کی ایک مثال ہے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ سکندرآباد اور جیور کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ ہم تیز رفتار ریل کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں۔میٹرو آرہی ہے۔ ریل رابطہ، دادری میں وقف فریٹ کوریڈور کا جنکشن، ملک کا سب سے بڑا لاجسٹکس سنٹر بھی یہاں بننے جا رہا ہے، جہاں لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
گوتم بدھ نگر کے ایم پی اور بی جے پی امیدوار ڈاکٹر مہیش شرما کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کوئی بیمار ہوگیا ہے۔ اس کے پاس آیوشمان کارڈ نہیں ہے۔ اگر ایم پی ایم ایل اے اور متاثرہ شخص خط لکھتا ہے تو رقم براہ راست اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے کہ بیماری اور علاج کے اخراجات کی وجہ سے خاندان پر کوئی مالی بوجھ نہ پڑے۔ نوئیڈا، گرینو اور یمنا اتھارٹی میں بلڈر -بائرس کے مسائل کو حل کرکے برسوں سے زیر التوا مقدمات کو بند کرکے خریداروں کو حقوق دلائے جارہے ہیں۔
یوگی نے کہا کہ پہلے ایسے لوگ تھے جو ملک کے مفاد کے بارے میں نہیں بلکہ خاندان کے بارے میں سوچتے تھے۔ یہ انتخاب مفاد پرست پریوار بمقابلہ مودی پریوار (140 کروڑ کا ہندوستان) کے درمیان ہے۔ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کے لوگ اپنے خاندان سے باہر سوچ بھی نہیں سکتے۔اب سیکورٹی سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول ہے۔انہوں نے تیسری بار نریندر مودی کو وزیر اعظم و ڈاکٹر مہیش شرما کو ایم پی بنانے کی اپیل کی۔ یوگی نے کہا کہ الیکشن میں متعدد لوگ آئیں گے۔ ذات۔علاقہ کا سہارا لیں گے۔ ان سے کہنا کہ الیکشن بعد آنا۔ ہمیں حب الوطن اور ترقی پسند سوچ والی حکومت چاہئے اور وہ صرف کمل کے پھول سے ہی ممکن ہوپائے گا۔وزیر اعلی نے موسم کی پرواہ کئے بغیر ووٹنگ کی اپیل کی۔

Tags: افراتفریایس پی۔ بی ایس پیپالیسیحکومتدہشت گردیعقیدہ،کرفیوموجودہ نسلہندوستانوزیر اعظمیوگی آدتیہ ناتھ
ShareTweetSend
Previous Post

ملک میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

Next Post

آئین کو بچانے کے لیے ووٹ دیں: اکھلیش یادو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

آئین کو بچانے کے لیے ووٹ دیں: اکھلیش یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In