پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہلدوانی کی غفور بستی کو اُجاڑنے کی تیاری شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 4, 2023
in خاص خبریں
0
ہلدوانی کی غفور بستی کو اُجاڑنے کی تیاری شروع
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریلوے، پولیس اور انتظامیہ نے کمر کس لی، آر پی ایف اور پی اے سی کی کمپنیاں بھی طلب کر لی گئیں

ہلدوانی(ہندوستان ایکسپریس ویب دیسک):اتراکھنڈ کے ہلدوانی واقع بنبھول پورہ اور غفور بستی میں ریلوے کی تقریباً 70 ایکڑ زمین سے کم و بیش 4 ہزار ناجائز گھروں کو ہٹانے کے لیے ریلوے، پولیس اور انتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔ اس کے لیے آر پی ایف اور پی اے سی کی کمپنیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ قومی آواز داٹ کام کی خبرمیں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے مبینہ طور پر قبضہ کرنے والوں کو ریلوے پہلے ہی نوٹس جاری کر چکا ہے۔

شمال مشرقی ریلوے نے نوٹس میں کہا ہے کہ 7 دن کے اندر جگہ خالی کر دیں، ورنہ جبراً تجاوزات ہٹایا جائے گا۔ اس پر آنے والے اخراجات کو قبضہ داروں سے وصول کیا جائے گا۔ یہ نوٹس 31 دسمبر 2022 کو ہی جاری کیا گیا تھا، یعنی 7 جنوری تک لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے دوران اگر کسی کی گرفتاری کی نوبت آئی تو اس کے لیے اودھم سنگھ نگر میں جیل بنانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
نوٹس جاری ہونے سے ایک دن پہلے ریلوے کی ٹیم نے پولیس و انتظامیہ کی موجودگی میں بنبھول پورہ کے تجاوزات والے علاقہ کی ڈرون میپنگ کرنے پہنچی تھی۔ سٹی مجسٹریٹ رچا سنگھ نے بتایا کہ دو گھنٹے تک ڈرون سے کام کیا گیا، جس کے بعد ریلوے نے اپنی اراضی سے جڑے سبھی حصوں کی میپنگ مکمل کر لی۔ ڈرون کے ذریعہ سے عمارتوں کی پوری تصویر اور ویڈیوگرافی ہو چکی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بنبھول پورہ سے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع مجسٹریٹ نے 29 دسمبر کو بین الاقوامی اسٹیڈیم کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران انھوں نے میونسپل کارپوریشن کو صفائی کرنے، آبی ادارہ کو اسٹیڈیم میں پانی چلانے اور عوامی محکمہ تعمیرات کو جنریٹر، بیت الخلاء، غسل خانہ اور باورچی خانہ بنانے کی ہدایت دی تھی۔ منی اسٹیڈیم ہلدوانی میں بھی پانی، بیت الخلاء، غسل خانہ بنانے کی ہدایت دی تھی۔ اُدھر عوامی محکمہ تعمیرات نے باورچی خانہ اور بیت الخلاء بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ آبی ادارہ نے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں پانی کا انتظام بھی کر دیا ہے۔ منی اسٹیڈیم میں بھی غسل خانہ بنائے جا رہے ہیں۔
اس درمیان ہلدوانی تجاوزات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ معاملے کی سماعت 5 جنوری 2023 کو ہوگی۔ اب تقریباً 50 ہزار لوگوں کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔ دراصل پیر کے روز سپریم کورٹ میں ہلدوانی کے شرافت خان سمیت 11 لوگوں کی عرضی سینئر وکیل سلمان خورشید کی طرف سے داخل کی گئی۔ اس عرضی پر سپریم کورٹ نے جمعرات یعنی 5 جنوری 2023 کو سماعت کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Tags: شمال مشرقی ریلوےغفور بستیہلدوانی
ShareTweetSend
Previous Post

اب میں کوئی چھوٹا کردار ادا نہیں کروں گا:نواز الدین صدیقی

Next Post

غفوربستی کے 4000 خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ ٹلا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

غفوربستی کے 4000 خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ ٹلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In