اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ممبئی کے اردو کتاب میلہ میں حب الوطنی پرمبنی گیتوں کی پیش کش

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 9, 2024
in خاص خبریں
0
ممبئی کے اردو کتاب میلہ میں حب الوطنی پرمبنی گیتوں کی پیش کش
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی، 8جنوری (یو این آئی) قومی اردو کونسل کا چھبیسواں اردو کتاب میلہ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں محبان اردو آرہے ہیں اور اپنی پسندیدہ کتابیں خرید رہے ہیں۔ آج تیسرے دن میلے کے آڈیٹوریم میں متعدد ثقافتی و علمی پروگراموں اور مذاکروں کا بھی انعقاد ہوا۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق صبح کے سیشن میں ممبئی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی تیرہ ٹیموں کے درمیان حب الوطنی پر مبنی گیتوں کی پیش کش کا مقابلہ ہوا جس میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔ حکم کے فرائض ہمایوں کبیر، ابوفیصل شفیق اور ڈاکٹر شہروز خاور نے انجام دیے۔ اس سیشن میں کوہ نور میوزک اکیڈمی مالیگاو¿ں کی ٹیم نے قومی اردو کونسل کا نہایت خوب صورت ترانہ پیش کیا ، جس کی کمپوزنگ ابوفیصل شفیق نے کی تھی، یہ ترانہ معروف شاعر عبید اعظم اعظمی کا تخلیق کردہ ہے۔ اس ٹیم نے ایک گیت اردو زبان پر بھی پیش کیا، یہ گیت بھی عبید اعظم اعظمی کا تحریر کردہ ہے۔
دوسرے سیشن میں اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’اردو صحافت : کل اور آجکل‘ کے عنوان سے سمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت سینئر صحافی اور دانشور عبدالسمیع بوبیرے نے کی اور نظامت کے فرائض روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو نے کی۔ مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر شکیل رشید نے اردو صحافت کی تعلیم پر گفتگو کی اور کہا کہ آج جدید ٹکنالوجی اور سہولیات کی وجہ سے اخبارات کی ظاہری شکل و صورت تو بہتر ہوئی ہے مگر مواد کے اعتبار سے آج کے اخبار بہتر حالت میں نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اردو صحافت کی تعلیم و تربیت کا بھی معقول اور نتیجہ خیز نظم نہیں ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور صحافت کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے شاہد انصاری نے موبائل جرنلزم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت میں بہت مواقع ہیں البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم پیشہ ورانہ انداز میں اردو صحافت کو اپنائیں اور برتیں۔ اسے کارپوریٹ سیکٹر اور انٹرنیٹ سے جوڑنا بھی ضروری ہے ، آج کے دور میں تھوڑی سی توجہ اور تربیت سے ہم صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
یواین آئی کے اعجاز انصاری نے اردو صحافت کے فروغ میں نیوز ایجنسیوں کے کردار پر گفتگو کی اور اردو نیوز ایجنسیوں کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت کے فروغ میں نیوز ایجنسیوں کا غیر معمولی کردار ہے اور اس کی وجہ سے اردو اخبارات کو بڑی آسانیاں فراہم ہوئی ہیں۔ جاوید جمال الدین نے اردو صحافت کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی گفتگو کی اور جام جہاں نما سے لے کر انیسویں اور بیسویں صدی تک کے اہم اخباروں اور مدیروں کا ذکر کیا۔ ہارون افروز نے اردو صحافت اور صحت زبان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت اور صحتِ زبان لازم و ملزوم ہیں کیوں کہ اردو صحافت محض ایک پیشہ نہیں، علم و فن ہے اور اسی وجہ سے ماضی سے لے کر اب تک اردو صحافت صحت زبان کے اعتبار سے دوسری زبانوں کی صحافت سے بہتر رہی ہے۔ موجودہ دور کے صحافیوں کو بھی صحت زبان پر خاص توجہ دینی چاہیے۔
روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر شاہد لطیف نے اپنی تقریر میں کہا کہ اردو صحافت اور اردو زبان کو آج سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ اردو الفاظ کو ہندیانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور اس کی وجہ سے بہت سے غلط الفاظ رائج ہورہے ہیں ، اس پر اردو والوں کو متنبہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری صحافت تبھی باقی رہ سکتی ہے اور تبھی وہ مسلسل ترقی پذیر ہوگی جب ہم اپنی صحافت کے ذریعے قاری کی امنگوں اور توقعات کو پورا کریں۔ صدر جلسہ عبدالسمیع بوبیڑے نے کہا کہ آج کے پروگرام کے تمام مقررین نے اپنے اپنے موضوع سے انصاف کیا ہے?۔ انھوں نے کہا کہ اردو صحافت کا ماضی روشن ہے البتہ موجودہ دور میں اسے مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کرکے ہی ہم اپنی صحافت کو عہد حاضر سے ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔
آج کا تیسرا پروگرام کاوش فاونڈیشن کے ذریعے منعقد کیا گیا جو سول سروسز اگزام کی تیاریوں کے سلسلے میں رہنمائی پر مبنی تھا اور اس حوالے سے مہاراشٹر گورنمنٹ میں آئی اے ایس افسر جناب شہزاد حسین نے خطاب کیا اور اس حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔ اس موقعے پر مختلف مسابقہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے۔

Tags: آڈیٹوریماردو جرنلسٹ ایسوسی ایشنباندرہقومی اردو کونسلکرلا کمپلیکسممبئی
ShareTweetSend
Previous Post

بہار میں پنچایت نمائندوں کے اعزازیہ ڈبل کردیا گیا

Next Post

مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن کا لائیو شو کے دوران چینل چھوڑنے کا اعلان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن کا لائیو شو کے دوران چینل چھوڑنے کا اعلان

مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن کا لائیو شو کے دوران چینل چھوڑنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In