پیر, جون 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

صدرجمہوریہ نے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نوازا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 31, 2024
in دیار وطن
0
صدرجمہوریہ نے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نوازا
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا صدر کے سکریٹریٹ نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسٹر لال کرشن اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے سرفراز کیا اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی، وزیر دفاع مسٹرراج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ مسٹرامت شاہ اور مسٹر اڈوانی کے اہل خانہ موجود تھے۔ مسٹراڈوانی نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے غیر متزلزل لگن اور غیر معمولی مہارت کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔ 1927 میں کراچی میں پیدا ہونے والے مسٹر اڈوانی تقسیم کے پس منظر میں 1947 میں ہندوستان چلے آئے۔
بعد میں، مسٹر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "مسٹر لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازے جانے کے موقع پر موجود ہونا بہت خاص ہے۔ یہ اعزاز قوم کی ترقی میں ان کے مسلسل تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے ہے۔ عوامی خدمت کے تئیں ان کی لگن اور جدید ہندوستان کی تشکیل میں ان کے مرکزی کردار نے تاریخ میں انمٹ نشان چھوڑا ہے۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔صدر کے سیکرٹریٹ کی طرف سے ایک اور پوسٹ میں کہا گیا ہے، "ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، مکالمے میں ان کے اعتماد نے پارلیمانی روایات کو تقویت بخشی۔ وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا جس سے پارٹی لائنوں سے بالاتر لوگوں سے ان کی عزت اور تعریف کی۔
اس سے ایک دن پہلے ہفتہ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ نے ملک کی چار شخصیات سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر اور عظیم زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ وہ آزادی کے بعد ان چند سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو قومی ترجیحات کو از سر نو ترتیب دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب رہے۔

Tags: اڈوانیبھارت رتندروپدی مرموسابق نائب وزیر اعظمشہری اعزازصدرجمہوریہ
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش کمار جن نائک کے خوابوں کو پور ا کررہے ہیں: ارشاد علی آزاد

Next Post

کنگنا رناوت نے اپنے آبائی حلقے میں انتخابی مہم شروع کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

کنگنا رناوت نے اپنے آبائی حلقے میں انتخابی مہم شروع کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In