منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

وزیراعظم نے تلنگانہ میں تبدیلی کی لہر محسوس کی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 27, 2023
in دیار وطن
0
کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کےلئے کوئی جگہ نہیں: وزیر اعظم
0
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کریم نگر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ وہ تلنگانہ میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں اور اگلے پانچ سال ریاست کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔مسٹر مودی نے کہا، ”پہلی بار تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنے گی اور پسماندہ طبقہ (بی سی) کا لیڈر وزیر اعلیٰ ہوگا۔ کریم نگر کے لوگوں نے حضور آباد ضمنی انتخاب میں وزیر اعلیٰ اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی شکست کا ٹریلر دکھایا۔ اب اسمبلی الیکشن میں آپ انہیں گھر بھیجنے جارہے ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنانا بہت ضروری ہے، کیونکہ 2024 میں بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار آئے گی اور ڈبل انجن والی حکومت کی تشکیل سے ریاست میں ترقی اور پیشرفت میں تیزی آئے گی۔
انہوں نے کہا، ’’ہم دکھائیں گے کہ تلنگانہ کس طرح ملک میں نمبر ایک بنے گا۔ آپ تلنگانہ کے مستقبل کو قسمت پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمیں خیال رکھنا ہوگا۔ ہر ریاست سمیت ملک کی ترقی ہمارے لیے اہم ہے۔ جب بھی آپ لوگوں کو بتائیں گے کہ آپ نے ترقی کے لیے، ملک کے فخر کے لیے، عوامی حمایت کے لیے اور غریبوں کی بھلائی کے لیے ووٹ دیا ہے، عوام کے ذہن میں ایک ہی نام آتا ہے اور وہ ہے بی جے پی۔ میں تبدیلی کی ہوائیں دیکھ رہا ہوں۔”
انہوں نے کہا، ’’تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور کانگریس نے آپ کو دھوکہ دینے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ بدعنوانی کرپشن اور خوشامد میں دونوں جماعتوں کے نام آپ کے ذہن میں آئیں گے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ کانگریس ایم ایل اے پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ وہ بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ اگر آپ بی آر ایس کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی ان کی زندگی کے دوران اور ان کی موت کے بعد بھی توہین کی ہے۔
انہوں نے کہا، "بی آر ایس اور کانگریس دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں اور وہ اعلیٰ عہدے پرصرف اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں، لیکن آپ کے بچوں کے بارے میں نہیں۔ وہ بچوں کا مستقبل تباہ کر دیں گے۔ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہیں۔”
وزیر اعظم نے کہا، ”بی جے پی تلنگانہ کا فخر بڑھا سکتی ہے۔ خاندانی جماعتیں قوانین کی بھی پرواہ نہیں کریں گی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے یہاں اپنا سر اٹھایا ہے۔ اس علاقے میں نکسلی تشدد بھی ہوا ہے۔ ہم نے اس پر مضبوطی سے قدم رکھا ہے اور کے سی آر نے فائدہ اٹھایا۔کریم نگر کو لندن میں تبدیل کرنے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے وعدے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا کہ اس کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے ساتھ جوہوا پورے ملک نے دیکھا ہے اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا، ’’مسٹر راؤ تانترکوں میں پختہ یقین رکھتے ہیں، جنہوں نے ان سے کہاتھا کہ مودی کا سایہ بھی ان کے خوابوں کو تباہ کر دے گا۔ تب سے وہ مجھ سے بچتے رہے ہیں۔ ایسا شخص آپ کے خوابوں کو کیسے پورا کر سکتا ہے؟”
انہوں نے لوگوں سے تیزی سے ترقی کے لئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ بعد میں مسٹرمودی نے حیدرآباد کے اندرا پارک میں این ٹی آر اسٹیڈیم میں منعقدہ ‘کوٹی دیپوتسوم’ میں بھی شرکت کی۔

Tags: بدعنوانیبی جے پی کیتبدیلیتلنگانہٹی آر ایس کے رکن اسمبلیوزیراعظم
ShareTweetSend
Previous Post

مہاراشٹر سرکار اقلیتی شعبوں کوبہتراور سرگرم بنائے گی: عبدالستار

Next Post

نتیش کمار کے ذریعہ دربھنگہ میں2742.04 کروڑ کےمنصوبوں کا سنگ بنیادو افتتاح

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نتیش کمار کے ذریعہ دربھنگہ میں2742.04 کروڑ کےمنصوبوں کا سنگ بنیادو افتتاح

نتیش کمار کے ذریعہ دربھنگہ میں2742.04 کروڑ کےمنصوبوں کا سنگ بنیادو افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In