لندن: برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں فلسطین نواز حامیوں نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کے لیے بڑی ریلی نکالی۔ ریلی کے مطالبات سے اتفاق نہ کرنے والے حلقوں کے احتجاج کے پیش نظر اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسٹاپ دی وار کولیشن کے زیرِ اہتمام "نیشنل مارچ فار فلسطین” میں یومِ جنگ بندی کے موقع پر برطانیہ کی جنگ کے ہلاک شدگان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد مارچ 1100 جی ایم ٹی پر مرکزی لندن میں دی سینوٹاف جنگی یادگار سے روانہ ہوا۔
اسرائیل کے مطابق مظاہرین کے ایک بڑے ہجوم نے سیاہ، سرخ، سفید اور سبز فلسطینی پرچم لہرائے اور "غزہ پر بمباری بند کرو” کے فلک شگاف نعروں والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس سے صرف ایک ماہ پہلے حماس کے حملے میں 1,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور 240 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔حماس کے زیرِ انتظام ساحلی علاقے میں وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جوابی فوجی مہم کے پانچ ہفتوں کے نتیجے میں غزہ میں 11,000 سے کچھ زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔جیسے ہی مارچ شروع ہوا تو مظاہرین نے "آزاد فلسطین” اور "اب جنگ بندی” کے نعرے لگائے۔