ممبئی (یو این آئی) ممبئی پولیس نے اتوار کو یہاں ایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ‘آپریشن سندور’ پر تنقید کرنے پر ممبئی کے مضافاتی علاقے مالونی میں رہائش پذیر ایک خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔مالونی پولیس اسٹیشن نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 353 کے تحت عوامی فساد پھیلانے والے بیانات کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت چالیس سالہ سلمی رفیق خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو اسی علاقے میں ایک بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ معاملہ سلمی کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ سے متعلق ہے، جس میں اس نے مبینہ طور پر مسلح افواج کی جانب سے شروع کیے گئے ایک حالیہ انسداد دہشت گردی آپریشن آپریشن سندور کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اپنی پوسٹ میں، اس نے مبینہ طور پر لکھا، "سر پر امن… جب حکومتیں لاپرواہی سے فیصلے کرتی ہیں، تو دونوں طرف کے بے قصور لوگ ہی قیمت ادا کرتے ہیں – اقتدار میں رہنے والوں کا کچھ نہیں ہوتا ۔”
پوسٹ کیے گئے مواد کو ممکنہ طور پر اشتعال انگیز اور قومی سلامتی کی کارروائی کے لیے بے عزتی سمجھا جاتا ہے نیز یہ فوجداری قانون کے تحت ایک جرم ہے لہزا خاتون کے خلاف ایف آئ درج کرکے اسے متعلقہ طریقہ کار کے تحت ایک نوٹس جاری کی گئ ہے مالونی پولیس کے ایک افسر نے کہا -پوسٹ میں آپریشن کا ایک فحش حوالہ بھی تھا، جسے حکام نے جارحانہ اور اشتعال انگیز سمجھا۔