بدھ, جون 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی قائدین نےجنگ بندی کے اعلان کا پُرجوش خیر مقدم کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 11, 2025
in دیار وطن, کشمیرنامہ
0
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن
0
SHARES
291
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،10مئی(یو این آئی)جموں و کشمیر کے سیاسی حلقوں نے ہفتے کے روز ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا پُرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام خصوصاً سرحدی علاقوں میں مقیم افراد کے لیے بڑی راحت قرار دیا، جو پچھلے کئی دنوں سے گولہ باری اور کشیدگی کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی قائدین نے جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومتِ ہند سے متاثرین کے لیے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا۔

جموں وکشمیر کے وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا:’ اگر جنگ بندی دو تین دن پہلے عمل میں آتی، تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔دیر آید درست آید کے مصداق جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے‘۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی لوگ زخمی ہوئے ہیں، ان کے علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اور حکومت کی اسکیم کے تحت انہیں مکمل ریلیف فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ شیلنگ سے کئی علاقوں میں مکانات اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نقصانات کا مکمل جائزہ لے کر ہمیں رپورٹ دیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔‘

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرحدی آبادی نے ان دنوں میں بہت کچھ برداشت کیا ہے، جنگ بندی سے ان کے زخموں پر کچھ مرہم ضرور رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کی دہشت گردی سے متعلق خدشات کا سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ اعتماد کی بحالی کا عمل ممکن ہو۔ادھر پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ:’سرحدی علاقوں کے عوام جو بدترین حالات کے شکار تھے، اب کچھ سکون کا سانس لے رہے ہیں۔ دہشت گردی کو کوئی برداشت نہیں کرے گا، مگر جنگ و امن کا فیصلہ دہشت گردوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ صرف سیاسی مداخلت ہی دیرپا حل فراہم کر سکتی ہے، کیونکہ فوجی اقدامات سے مسائل سلجھتے نہیں۔حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا’الحمدللہ، دونوں ممالک میں سمجھداری غالب آئی۔ جنگ بندی نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سد باب ہے بلکہ امن و استحکام کی طرف پیش قدمی ہے۔‘

انہوں نے امریکی سیکرٹری مارکو روبیو کی جانب سے وسیع تر مذاکرات کی تجویز کو "خوش آئند پیش رفت” قرار دیا۔پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا:’بارڈر علاقوں کے عوام نے ایک اذیت ناک دور گزارا ہے۔ ہمیں بطور سماج ان کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔‘سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جنگ بندی نے دونوں طرف کے عوام کو بڑا سکون دیا ہے۔عوامی اتحاد پارٹی کے فردوس بابا نے اس فیصلے کو خطے میں امن و ترقی کی طرف تاریخی پیش قدمی قرار دیتے ہوئے کہا: دعا ہے کہ یہ قدم تشدد، دہشت گردی اور منفی سیاست کے خاتمے کا آغاز ثابت ہو، اور کشمیر ترقی کا گہوارہ بنے۔‘

ہندوستان و پاکستان کے مابین جنگ بندی کے فیصلے نے جہاں سیاسی حلقوں کو ایک نئی امید دی ہے، وہیں سرحدی عوام کی زندگی میں بھی ممکنہ سکون کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کشمیری قیادت کی متفقہ اپیل ہے کہ یہ جنگ بندی محض وقتی نہ ہو بلکہ ایک طویل المدتی پالیسی کی بنیاد بنے جو دیرپا امن اور علاقائی خوشحالی کا ذریعہ ہو۔

Tags: اعتمادجنگ بندیرپورٹسیزفائرعمر عبداللہفاروق عبداللہکشمیری قیادتمحبوبہ مفتیمذاکراتنیشنل کانفرنسہند-پاک
ShareTweetSend
Previous Post

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

Next Post

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

'آپریشن سندور'پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 24, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In