منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تعاون پہلی شرط:فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 3, 2022
in دیار وطن
0
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی تعاون  پہلی شرط:فاروق عبداللہ
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے قانونی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹر فہرستوں میں نام درج کرانا سیاسی جدوجہد کی پہلی کڑی ہے اور یہ عمل 25 اکتوبر تک مکمل ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کشتواڑ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور موجودہ و آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت سخت ترین چیلنجوں کے مقابلے کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال وسیع اتحاد و اتفاق کی متقاضی ہے۔ ایک جُٹ ہوکر ہی ہم تمام چیلنجوں کا سامنا کرسکتے ہیں اور اگر ہم ٹولیوں میں بَٹ گئے تو ہم کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا پر قائم و دائم ہے اور ہماری جماعت ہر حال میں جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی لیکن اس کیلئے عوامی تعاون اور اشتراک اولین شرط ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے قانونی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔حقوق کی بحالی کے ئے قانونی اور آئینی جدوجہد سپریم کورٹ میں جاری ہے اور جمہوری وسیاسی جدوجہد میں عوام کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔اس وقت ووٹر فہرستوں میں نام اندراج کرانے کا عمل جاری ہے اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم لوگوں کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کیلئے قائل کریں اور انہیں ووٹ پرچی کی اہمیت اور افادیت سے باخبر کریں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ووٹر فہرستوں میں نام درج کرانا سیاسی جدوجہد کی پہلی کڑی ہے اور یہ عمل 25اکتوبر تک مکمل ہونے والے ہے اور اس کے بعد سیاسی جدوجہد کا دوسرا مرحلہ آنے والے اسمبلی انتخابات ہونگے جہاں لوگوں کو جوق در جوق نکل کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کا مستقبل پُرامن اور تعمیر و ترقی یافتہ ہو۔

Tags: فاروق عبداللہموجودہ چیلنج
ShareTweetSend
Previous Post

ممتاز صحافی احمد سعید ملیح آبادی کا انتقال

Next Post

‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ لیں گی سونیا گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راجستھان کی صورتحال پرمبنی  رپورٹ سونیا گاندھی کے سپرد

'بھارت جوڑو یاترا' میں حصہ لیں گی سونیا گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In