پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

راجستھان میں پچاس فاسٹ ٹریک کورٹ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے – گہلوت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 3, 2023
in دیار وطن
0
راجستھان میں پچاس فاسٹ ٹریک کورٹ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے – گہلوت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور(یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست میں متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ کھولنے کے بارے میں مرکزی حکومت کو تجویز بھیجنے کے ساتھ ہی ریاستی سطح پر بھی ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد فاسٹ ٹریک عدالتیں کھولنے کی کوشش کی جائے گی مسٹرگہلوت ہفتہ کی رات وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر امن و امان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پچاس فاسٹ ٹریک کورٹس کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مجرمانہ واقعات کے بعد لاش رکھ کرمظاہرے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تحقیقاتی کام میں قانونی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں اور آنجہانی کے تئیں بھی بے حسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ شرپسندوں کا ریکارڈ تھانوں میں درج کرنے کا عمل شروع ہونے سے ایسے واقعات میں کمی آئی ہے نیز خواتین اور والدین میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ سنگین جرائم میں کیس آفیسرز اسکیم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فوری انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے دھریاواد اور کچامن اور دیگر واقعات میں پولیس کی جانب سے کی گئی فوری کارروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ہی مجرموں پر لگام لگانے کے لئے عادی مجرموں، گھناؤنے جرائم میں ملوث مجرموں، منشیات کے اسمگلروں وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مسٹرگہلوت نے ہر تھانے کے علاقے میں عادی مجرموں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
رات کے موثر گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضرورت کے مطابق اس کام کے لیے اضافی ہوم گارڈز کو تعینات کیا جانا چاہیے۔ نئے بنائے گئے اضلاع سمیت دیگر اضلاع میں پولیس افرادی قوت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہوم گارڈز کو تعینات کرنے کی ہدایات دیں۔ سرحدی اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے ان علاقوں میں اضافی ضابطے کے لئے ہوم گارڈز کو تعینات کرنے اورکوئیک رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے سرحدی علاقوں میں اضافی 112 گاڑیاں تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ اگر وقت پر لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تو شواہد اور ثبوت کمزور ہونے کا خدشہ ہے اور مجرموں کو اس کا فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے قانون پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پر متاثرہ فریق کے ذریعہ لاش رکھ کر احتجاج کرنے کی وجہ سے ایف آئی آر تاخیر سے درج کرائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیر حراست ملزمان کو بھی اس کا فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ یہ مظاہرے تفتیش اور عدالتی عمل میں بہت سی رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کے حصول میں بھی رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے سماج دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر لاش کے ساتھ احتجاج کرنے کے رجحان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے عام لوگوں سے اس سلسلے میں قانون پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Tags: راجستھانفاسٹ ٹریک کورٹگہلوت
ShareTweetSend
Previous Post

ہند وپاک میچ بارش کی نذر

Next Post

اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In