ہندوستانی وزیر دفاع نے مصری صدر سےفوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبالہ خیال کیا
قاہرہ(ایم این این):مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ صدر السیسی نے وزیر دفاع کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا، جنہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہترین ہیں اور تاریخ کے ذریعے قائم ہیں۔
انہوں نے اس بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے اور دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایک بڑی کامیابی ہے۔دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ تربیت، دفاعی پیداوار اور آلات کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مشترکہ پیداوار کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں مخصوص تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف مصر کے مضبوط موقف کی تعریف کی۔
صدر السیسینے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور مصر کو دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے میں مہارت اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ مصر افریقہ میں ہندوستان کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ہے اور دو طرفہ تجارت میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور مصر کے درمیان کثیرالجہتی فورموں میں قریبی تعاون کو اطمینان کے ساتھ نوٹ کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے نومبر 2022 میں کوپ۔27 کی کامیاب میزبانی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔