ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

اوڈیشہ کی رکن راجیہ سبھا ممتا موہنتا بی جے پی میں شامل

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 2, 2024
in سیاست
0
اوڈیشہ کی رکن راجیہ سبھا ممتا موہنتا بی جے پی میں شامل
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 01 اگست (یو این آئی) اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کی رکن ممتا موہنتا نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) چھوڑ کر آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔بی جے پی کے مرکزی دفتر میں مسز موہنتا نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ارون سنگھ، اوڈیشہ کے انچارج وجے پال سنگھ تومر، ایم پی پردیپ پانیگرہی، ایم پی مسز انیتا شوبھادرشنی، مسز مالویکا کیسری دیو اور ایم پی اننت نائک کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔

بی جے پی خاندان میں مسز موہنتا کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر ارون سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے اوڈیشہ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی۔ مسٹر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت اوڈیشہ میں کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اوڈیشہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے ڈی نے اپنے دور اقتدار کے آخری 24 برسوں میں اوڈیشہ کی ترقی کو نظر انداز کیا۔ قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا، اس لیے اوڈیشہ کے لوگوں نے بی جے پی کو فتح دلائی۔ ملک کے لوگوں کو وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں اور پروگراموں پر بھروسہ ہے۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے مودی حکومت نے پختہ مکان، پانچ کلو اناج، پینے کا پانی، بیت الخلا، صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ موہنتا نے بی جے ڈی مہیلا مورچہ کی صدر رہتے ہوئے میور بھنج میں خواتین کی بہتری کے لیے اہم کام کیا ہے۔ بی جے پی کے نظریہ اور وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیموں سے متاثر ہوکر وہ بی جے پی خاندان میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی بی جے پی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

بی جے پی اوڈیشہ انچارج مسٹر تومر نے کہا کہ مسز موہنتا اوڈیشہ کے قبائلی علاقے سے ہیں اور ان کی بی جے پی میں شمولیت سے اوڈیشہ میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ ان کے اثر و رسوخ سے پارٹی کی پالیسیوں کو تقویت ملے گی اور وہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جاری ترقی کے سفر کا حصہ بن رہی ہیں۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز موہنتا نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اوڈیشہ کے وزیر اعلی ماجھی اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا بی جے پی خاندان کا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن تعاون کریں گی۔

Tags: اوڈیشہبی جے پیبی جے ڈیبیجو جنتا دلراجیہ سبھاممتا موہنتا
ShareTweetSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں دہشت گردی و انتہاپسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں: حسینہ واجد

Next Post

ویتنام کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ویتنام کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

ویتنام کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In