نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو):رنبیر کپور نے سیلفی لینے کے بعد پرستار کا موبائل فون پھینک دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔وسیم آر رحمن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ڈالی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور ایک مداح کیلئے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔ پرستار کئی بار تصاویر لیتا ہے اور رنبیر ہر بار پوز دیتے ہیں لیکن بلآخر جب ’اچھی‘ تصویر کھنچ جاتی ہے تو رنبیر فون طلب کرتے ہیں۔ مداح سے فون لیتے کے ساتھ ہی رنبیر کپور پیچھے کی طرف اچھال دیتے ہیں اور نوجوان لڑکا اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔
क्रूरता देखिए…. pic.twitter.com/dqWby8AYyM
— Wasim R Khan (@wasimkhan0730) January 27, 2023
ایسا کہاجارہاہے کہ یہ ایک شوٹنگ کی ویڈیو ہے، ممکنہ طور پر نئی فلم ’تُو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن کیلئے بنائی گئی ہے۔ وسیم خان نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ ہندی میں لکھا ہےـ کرورتا دیکھئے۔یعنی اداکار کی یہ ادا وسیم کی نظرمیںـ ظلم ہے۔ اس ویڈیو پر نرنجن نامی یوزر نے بتایا ہے کہ دراصل یہ ایک اشتہار ہے۔جبکہ مسٹر گنپت بھاٹی نے لکھا ہے کہ ان کو سپر اسٹار بنایا ہے اوریہ لوگ ہمارے ساتھ ہی ایسا کررہے ہیں۔