منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حلال سرٹیفکیشن معاملہ میں جمعیۃ علماء کی عرضی پر یوپی سرکار سے جواب طلب

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 5, 2024
in خاص خبریں
0
یوپی میں "حلال” سندیافتہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کی تیاری
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،5 جنوری (یو این آئی) حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے اداروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے والی اترپردیش حکومت سے آج سپریم کورٹ نے جواب طلب کیاہے وہیں مولانا ارشد مدنی نے حکومت اترپردیش کے حکمنامہ کو شہریوں کے بنیادی حقوق کے سراسر منافی قرار دیا۔یہ اطلاع جمیعۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سندیپ مہتا نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر، جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن اور حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس سے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کوکہا ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے دو رکنی بینچ کو بتایاکہ حلال مصنوعات پر پابندی کا اثر پورے ملک پر پڑا ہے جس کی وجہ سے ایک مخصوص فرقے کو نقصان ہوا ہے اسی کے ساتھ ساتھ ملک کی اکانومی بھی متاثر ہوئی ہے۔سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے عدالت کویہ بھی بتایا کہ جمعیۃ علماء اور مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے مقدمہ قائم کیا گیا ہے جسے ختم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے عدالت کومزید بتایا کہ حلال مصنوعات پر پابندی کی وجہ سے صارفین کے حقوق کی بھی حق تلفی ہوئی ہے لہذا عدالت کو اس معاملے میں مداخلت کرنا چاہئے۔ حلال انڈیا کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ اگروال نے بھی بحث کی۔ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا حالانکہ شروع میں عدالت کا یہ کہنا تھا کہ عرضی گذاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے اور عدالت نوٹس جاری کرنے کے حق میں نہیں تھی لیکن سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن کی بحث سننے کے بعد عدالت ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرنے پر راضی ہوئی۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد راجو رام چندرن نے عدالت سے گذارش کی کہ وہ عرضی گذاروں کے خلاف کسی بھی طرح کی سخت کارروائی کرنے سے پولس کو روکے جس پر عدالت نے کہا کہ مقدمہ کی اگلی سماعت پر اس تعلق سے غور کیاجائے گا۔
دوران سماعت عدالت میں ایڈوکیٹ صارم نوید، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ سیف ضیاء، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سوگندھا مشراء نے عرضی داخل کی جبکہ حلال انڈیا کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے پٹیشن داخل کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن کی جانب سے داخل عرضیوں میں تحریر ہے کہ جے یو ایچ ایف سرٹیفیکیشن (JUHF Certification) تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کرتے ہوئے کمپنیوں کو حلال سرٹیکفٹ جاری کرتا ہے، جے یو ایچ ایف کی ایک مخصوص ٹیم سرٹیکفٹ جاری کرنے سے قبل کئی مرحلوں میں مصنوعات کے دستاویز اور مصنوعات بنانے والی کمپنی کے جائے وقوع پر جاکر اس کی جانچ کرتی ہے اورمکمل اطمیان کے بعدہی انہیں حلال کا سرٹیکفٹ دیاجاتا ہے۔اس عمل میں ان تمام حکومتی ضوابط کی پاسداری کی جاتی ہے جس کی وضاحت وزارت وتجارت صنعت کی طرف سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں کی گئی ہے جس میں حلال سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے تمام اداروں کے لئے این اے بی سی بی یعنی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فارسرٹیفکیشن بارڈیز (NABCB-National Accreditation Board for Certification Bodies)کے تحت رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، جے یو ایچ ایف نہ صرف اس ادارے سے رجسٹرڈ ہے بلکہ اس کے حلال سرٹیفکیشن نظام کو دنیا کے بیشترممالک تسلیم کرتے ہیں۔جے یو ایچ ایف ورلڈحلال فوڈکونسل کا رکن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ توقانونی پہلو ہے۔ دوسرااہم پہلویہ ہے کہ حلال سرٹیفکیشن خدمات سے ہمارے ملک کی معیشت کوزبردست تقویت حاصل ہوتی ہے، اس کی ضرورت ان ممالک میں بھی ہیں جہان ہماری مصنوعات ایکسپورٹ ہوتی ہیں، بلکہ خودہندوستان آنے والے ان سیاحوں کے لئے بھی اس سرٹیکفٹ کی ضرورت ہوتی ہے جویہاں قیام کے دوران حلال مصنوعات ہی استعمال کرتے ہیں۔
آج کی قانونی پیش رفت پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے عدالت کی طرف سے دی جانے والی ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ حلال سرٹیفکیشن کوئی ایسامعاملہ نہیں تھا جس کو اس طرح متنازعہ بنادیا جاتا لیکن افسوس فرقہ پرست لوگ ہر معاملہ میں ہندواورمسلم کارنگ تلاش کرکے اس کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں، ملک کا بے لگام اورمتعصب میڈیا بھی ایسے لوگوں کی کھل کر ہمنوائی کرنے لگتا ہے جس سے سماجی طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی اور فرقہ وارانہ صف بندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔

Tags: اترپردیش حکومتحلال سرٹیفکیشنحلال فاؤنڈیشنسپریم کورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

عمران خان کی پاکستان کے حالات پر گہری تشویش

Next Post

ای وی ایم پر بات کرنے کو الیکشن کمیشن تیار نہیں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ای وی ایم پر بات کرنے کو الیکشن کمیشن تیار نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In