جمعہ, فروری 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

میانمارمیں تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 22, 2022
in خاص خبریں
0
میانمارمیں تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ(ایجنسیاں): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سات دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد بدھ کے روز میانمار کے بارے میں اپنی پہلی قرارداد منظور کی جس میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور میانمار کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معزول رہنما آنگ سان سوچی اور صدر ون مائینت سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق قرارداد میں ہنتا(فوجی حکمرانوں) سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے پانچ نکاتی اتفاق رائے اور میانمار کے عوام کی جمہوری مرضی کے احترام کے فوری اور ٹھوس نفاذ کے لیے بھی کہا گیا ہے۔تاریخی قرار داد تین کے مقابلے میں12 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی۔چین، ہندوستان اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے بعض ارکان کے مطابق یہ کارروائی مشکل تھی کیونکہ کونسل کے دو مستقل ارکان چین اور روس نے میانمار کے بحران پر سخت کارروائی کی مسلسل مخالفت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر باربرا ووڈورڈ نے برطانوی مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کے بعد کونسل کو بتایا کہ آج ہم نے فوج کو ایک ٹھوس پیغام بھیجا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ اس قرارداد پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ بلنکن نے بدھ کو جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سلامتی کونسل کا ایک اہم قدم ہے لیکن مزید (اقدام) کرنے کی ضرورت ہے۔میانمارجسے پہلے برما کہا جاتا تھا، کے بارے میں سلامتی کونسل کی یہ پہلی قرارداد ہے ۔میانمار اپریل 1948 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کیا مو تون نے ووٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے سلامتی کونسل کی طرف سے میانمار کے بحران پر کارروائی کے لیے ایک اچھا پہلا قدم سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ اس قرارداد میں سخت زبان استعمال کی جاتی۔میانمار کی قومی اتحاد کی جلاوطن حکومت کے ایک بیان کو پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود مثبت عناصراور منظوری کے چیلنج کے باوجودیہ قرارداد میانمار میں جاری سنگین بحران اور ہنتا کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے استحکام کے لیے خطرہ پر کارروائی کرنے میں سلامتی کونسل کی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔اس سے قبل جولائی میں سلامتی کونسل کے صدر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں میانمار پر زور دیا گیا تھا کہ وہ آنگ ساں سوچی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

Tags: تشددسلامتی کونسلمیانمار
ShareTweetSend
Previous Post

فرانس اولمپکس میں سیکیورٹی کنٹرول کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال زیر غور

Next Post

طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں پروفیسر گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں پروفیسر گرفتار

طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں پروفیسر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In