شاہجہاںپور:یوپی کے شاہجہاں پورسے خوفناک سڑک حادثہ کی اطلاع ملی ہے،جہاں ہفتہ کو عقیدت مندوں سے بھری ٹرکٹر ٹرالی پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی ۔ اس حادثے میں اطلاعات کے مطابق ١١افراد کی موت ہوگئی جبکہ 12سے زیادہ شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔حالانکہ اس واقعہ میں غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق 20 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔ایس پی ایس آنند نے بتایا کہ گرام سنارا کے لوگ بھاگوت کتھا کے لئے گرا ندی سے جل بھرنے جارہے تھے کہ برسنگھ پور گاوں کے نزدیک ٹرکٹر۔ٹرالی پل کی رینگ توڑتی نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موقع پر موت ہوگئی اور 10زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے تلہر کے ابتدائی ہیلتھ سنٹر بھجوایا گیا ہے ۔تلہر تھانہ علاقے کے سنیرا اجمت پور میں فی سال راج کمار پنڈت کے بیٹے بھاگوت کتھا کا انعقاد کرتے ہیں اس سال بھی بھاگوت کتھا بیٹھنے کو تھی جس کے لئے گاوں والے ٹرکٹر۔ٹرالی میں بیٹھ کر گرا ندی کا جل بھرنے جارہے تھے ۔ٹرالی میں کافی تعداد میں بچے اور خواتین تھیں۔
More than 20 people died after a tractor trolley full of devotees overturned in the river in #Shahjahanpur, UP. pic.twitter.com/miGfeZE0cM
— Jaya Mishra (@anchorjaya) April 15, 2023
ٹرکٹر۔ٹرالی کا ڈرائیور سوربھ سنگھ نے آگے چل رہے ایک ٹرکٹر کو اوور ٹیک کرنے کے لئے اپنے ٹرکٹر کی رفتار بڑھا دی۔ وہ اوور ٹیک کر کے آگے بھی نکل گیا لیکن ٹرکٹر کی رفتار کو کنٹرول نہیں کرسکا۔اس درمیان ٹرکٹر ڈرائیور کود کر موقع سے فرار ہوگیا اور تیز رفتار ٹرکٹر۔ٹرالی پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے تقریب ا15۔20فٹ نیچے ریت میں گر گئی۔حادثے کے بعد راہگیروں نے راحت رسانی کاکام شروع کیا اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
دریں اثناء وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےاس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 02 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو حادثے میں زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کی ہدایات کے مطابق ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی خواہش کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔