پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد پر روس کا "ویٹو”

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 1, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد پر روس کا "ویٹو”
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): یوکرین کے چار علاقوں کو روس کی جانب سے اپنے میں ضم کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعے کے روز پیش کردہ قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا۔ 10 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ہندوستان، چین، برازیل اور گیبون نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ پہلے ہی یقینی تھاکہ روس اس قرارداد کو ویٹو کردے گا تاہم مغربی طاقتوں کو اس بات سے تھوڑا اطمینان ضرور ہوا کہ بیجنگ نے ماسکو کی حمایت نہیں کی اور اب اس قرارداد کو جنرل اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں تمام رکن ممالک موجود ہوں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے جمعے کی سہ پہر کو یوکرین کے چار علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، ژاپوریژیا اور خیرسون کو روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کرنے کے فوراً بعد امریکہ نے البانیہ کے ساتھ سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ایک قرارداد پیش کی، جس میں ”بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ یوکرین کے سرحدوں کے اندرنام نہاد غیرقانونی ریفرنڈم کرانے کی مذمت‘‘ کی گئی تھی۔ اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کوتسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں یوکرین سے روسی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس موقع پر کہا،”اقوام متحدہ کا قیام اس نظریے کے ساتھ ہوا تھا کہ کسی بھی ملک کو کبھی بھی زبردستی کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سلامتی کونسل کا مقصد خودمختاری کا دفاع کرنا، علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا اور امن اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔‘‘

 روس کے سفیر ویسلی نیبزیا نے سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی مذمت کرنے کے اس غیر معمولی رویے کی نکتہ چینی کی۔ نیبزیا نے کہا،”کیا آپ واقعی سنجیدگی سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ روس اس طرح کے مسودے پر غور اور اس کی حمایت کرے گا؟  اور اگر ایسا نہیں ہے تو یہ بات ظاہر ہے کہ آپ جان بوجھ کر ہمیں ویٹو کا اپنا حق استعمال کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔‘‘

قبل ازیں جمعے کے روز ماسکو میں یوکرین کے چار علاقوں کے روس میں الحاق  کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا، ’’میں یوکرین اور اس کے سرپرست مغربی ممالک کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان چاروں علاقوں میں رہنے والے لوگ اب ہمشیہ کے لیے ہمارے شہری ہو رہے ہیں‘‘۔پوٹن کا کہنا تھا، ”ہم یوکرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اب وہ فوری طور پر تمام تنازعات اور جنگ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔‘‘

چین گوکہ قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا تاہم اس نے یوکرین میں ”طویل اور بڑھتے ہوئے بحران‘‘ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے ایک بیان میں کہا،” سات ماہ سے جاری یوکرین کے بحران کے مضمرات

اور منفی اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ یہ طویل اور بڑھتا ہوا بحران تشویش کا باعث ہے۔ چین اس کے عوامل سے سخت فکر مند ہے۔‘‘

خیال رہے کہ روسی  صدر پوٹن نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ چینی رہنما شی جن پنگ نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر روچیرا کمبوج نے ووٹنگ سے  بھارت  کی غیر حاضری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یوکرین میں حالیہ واقعات سے کافی فکر مند ہے اور اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ انسانوں کی زندگیوں کی قیمت پر کوئی حل تلاش نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا،”ہم تمام متعلقہ فریقین سے درخواست کرتے ہیں کہ تشدد اور مخاصمت کو فوراً ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ خواہ صورت حال کتنی بھی پریشان کن نظر آئے لیکن بات چیت ہی تمام اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ امن کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ سفارت کاری کے تمام چینل کھلے رکھے جائیں۔‘‘

Tags: روسسلامتی کونسلویٹویوکرین
ShareTweetSend
Previous Post

روسی فوجیوں کو یوکرین نے گھیرے میں لے لیا

Next Post

بارہ وفات اور ہماری عقیدت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بارہ وفات اور ہماری عقیدت

بارہ وفات اور ہماری عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In